ماسکو: پاکستان کمیونٹی روس کی جانب سے قونصلر رانا محمد خالد ضیا کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ماسکو میں پاکستان کمیونٹی روس کی جانب سے سفارت خانہ پاکستان میں قونصلر رانا محمد خالد ضیا کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جس کے مہمانِ خصوصی سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی تھے۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی اور قونصلر رانا محمد خالد ضیا کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مزید تفصیلات جانتے ہیں ماسکو سے نمائندہ دنیا نیوز شاہد گھمن کی اس رپورٹ میں