صدرپوتن نے وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دےدی، وزیراعظم سربراہ اجلاس میں بذریعہ ویڈیولنک خطاب کریں گے۔

روسی صدر پوتن نے وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی، وزیراعظم سربراہ اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس دس نومبر کو روس میں ہوگا جس میں تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ مبصر کا درجہ رکھنے والے ممالک کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اجلاس کے لیے وزیراعظم عمران خان کو خاص طور پر مدعو کیا ہے۔ روس اجلاس کی میزبانی کرے گا جبکہ پاکستان، چین سمیت رکن ممالک شرکت کریں گے۔ چینی صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان سربراہ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ کورونا کی دوسری لہر کے باعث اجلاس ورچوئل انداز میں منعقد ہوگا جس میں کورونا اور افغانستان کی صورتحال سمیت اہم تنازعات اور دہشت گردی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انسانی اسمگلنگ، منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم پر بھی گفتگو ہوگی۔ روسی میڈیا کے مطابق چار مبصر ممالک افغانستان، بیلاروس، ایران اور منگولیا بھی شرکت کریں گے جبکہ تنظیم کے مذاکراتی شراکت دار ممالک آرمینیا، آذربائیجان، کمبوڈیا، نیپال، سری لنکا اور ترکی کی بھی شرکت متوقع ہے۔

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News