ڈائمنڈ بٹرفلائی ایوارڈز میں پاکستانی فلموں کی نامزدگی، وقاص حسن رضوی کا خصوصی انٹرویو

ماسکو میں دوسری اوپن یوریشیائی فلم ایوارڈ تقریب “ڈائمنڈ بٹرفلائی” میں پاکستان کی دو فلموں “ویلکم ٹو پنجاب” اور “میرا لیاری” کی نامزدگی پاکستانی سینما کے لیے اہم کامیابی ہے۔ فلم “میرا لیاری” کی نمائندگی کرنے والے وقاص حسن رضوی نے ماسکو میں نمائندہ دنیا نیوز شاہد گھمن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی ان کے لیے فخر کی بات ہے۔ ان کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فلم سازی پر کام کرنے کی خواہش موجود ہے۔ پاکستانی فلمیں اور مقبول ڈرامے روسی سب ٹائٹلز کے ساتھ یہاں دکھائے جا سکتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے عوام کے مزاج اور ثقافتی دلچسپیوں میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ اسی تقریب میں پاکستانی فلم “میرا لیاری” کی اداکارہ دنانیر مبین نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا۔

وائس آف رشیا پر مکمل خبر: https://voiceofrussia.net/?p=10513