پاکستان کمیونٹی سینٹ پیٹرز برگ اور پاکستان ایسوسی سینٹ پیٹرزبرگ کی جانب سے جشن آزادی تقریب کا اہتمام

دنیا بھر کی طرح روس میں بھی پاکستان کا 73 واں جشن آزادی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ پاکستان کمیونٹی سینٹ پیٹرز برگ اور پاکستان ایسوسی ایشن سینٹ پیٹرز برگ نے اپنی اپنی تقریبات میں جشن آزادی منایا اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔ پاکستان کمیونٹی سینٹ پیٹرز برگ کے صدر ڈاکٹر فاروق خان ہوتی اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر تمام پاکستانیوں نے مل کر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر فاروق خان ہوتی نے اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ دوسری جانب پاکستان ایسوسی ایشن سینٹ پیٹرز برگ کی جانب سے بھی جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا اہتمام پاکستان ایسوسی ایشن سینٹ پیٹرز برگ کے صدر جان محمد کی جانب سے کیا گیا۔ اپنے خطاب میں جان محمد نے تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ چودہ اگست کی مبارکباد یہ نہیں ہے کہ پاکستان بن گیا، پاکستان بننا تو ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں سے ہے، انہوں نے خون کے نذرانے پیش کیے اور آپ لوگوں کے لیے ایک آزاد پاکستان چھوڑا ہے۔ ابھی اس کو آگے رکھنے کے لیے آپ لوگ باقی ہیں کہ اس کو سلامت رکھیں۔ اس موقع پر جان محمد نے تمام پاکستانیوں کو مل جل کر رہنے اور آپس میں اتحاد قائم کرنے کی تلقین کی۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News