New Year Preparations in Moscow | Red Square Illuminated | Live from Russia | Shahid Ghumman

روس میں نئے سال کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ ماسکو کے ریڈ اسکوائر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر نئے سال کی آمد کے موقع پر ریڈ اسکوائر پر آتشبازی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔ روس میں آرتھوڈوکس عیسائیوں کی اکثریت ہے اس لیے روس میں کرسمس کا تہوار سات جنوری کو منایا جاتا ہے۔ شہر بھر میں نئے سال کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں اور ماسکو کی سڑکیں، مرکزی شاہراہیں اور تاریخی مقامات روشنیوں سے جگمگا رہے ہیں جبکہ ریڈ اسکوائر کو خصوصی طور پر دلکش انداز میں سجایا گیا ہے جہاں رنگ برنگی لائٹس اور روسی زبان میں یولکا کہا جانے والا کرسمس ٹری نئے سال کے استقبال کی عکاسی کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اس سال بھی ریڈ اسکوائر پر نئے سال کی رات آتشبازی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔ روسی حکومت کے مطابق عوام کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑے اجتماعات اور آتشبازی کے پروگرام محدود رکھے گئے ہیں جبکہ شہر بھر میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ لوگ پرامن اور محفوظ ماحول میں نئے سال کا استقبال کر سکیں۔ روایت کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن اکتیس دسمبر کی رات گیارہ بج کر پچپن منٹ پر قوم سے خطاب کریں گے اور روسی عوام کو نئے سال کی مبارکباد دیں گے جس کے بعد پورا ملک نئے سال میں داخل ہو جائے گا۔ اگرچہ اس بار جشن کا انداز نسبتا سادہ اور محتاط ہوگا، روس میں آرتھوڈوکس عیسائیوں کی اکثریت ہے اس لیے یہاں کرسمس کا تہوار سات جنوری کو منایا جاتا ہے اور اسی مناسبت سے شہر میں کرسمس اور نئے سال کی سجاوٹ ایک ساتھ دکھائی دے رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شدید سردی کے باوجود دکانوں میں نئے سال کی آمد کا جوش و جذبہ دیکھا جا سکتا ہے جہاں لوگ نئے سال کی خوش دلی سے خیرمقدم کہنے کے لیے تیار ہیں۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ دنیا نیوز روس
Shahid Ghumman, Correspondent Dunya News Russia