کراچی اسٹیل ملز کی بحالی میں روس کا کردار کیا ہوگا؟ روسی وزیر توانائی سرگئی سیویلیوف سے شاہد گھمن کا سوال

کراچی اسٹیل ملز کی بحالی میں روس کا کردار کیا ہوگا؟ شاہد گھمن کا روسی وزیر توانائی سے سوال

ماسکو:(شاہد گھمن) ماسکو کے پریزیڈنٹ ہوٹل میں پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے گیارہویں اجلاس کے اختتام پر صحافیوں کے سوالوں کے سیشن میں دنیا نیوز کے نمائندے شاہد گھمن نے روس کے وزیر توانائی سرگئی سیویلیوف سے کراچی اسٹیل ملز کی بحالی کے حوالے سے سوال کیا۔

شاہد گھمن نے کہا کہ اکتوبر میں پاکستان کے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا تھا کہ پاکستان روس کے تعاون سے کراچی اسٹیل ملز کو دوبارہ چلانا چاہتا ہے۔ انہوں نے روسی وزیر توانائی سے پوچھا کہ اس منصوبے میں روس کا کیا کردار ہوگا اور اب تک اس حوالے سے کیا معاہدے طے پائے ہیں؟

اس موقع پر پاکستان کے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری بھی موجود تھے۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت لغاری اور سیویلیوف نے کی تھی۔

پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے گیارہویں اجلاس کے اختتام پر 2026 سے 2030 تک کے پانچ سالہ اقتصادی تعاون کے پروگرام اور اجلاس کے پروٹوکول پر دستخط کیے گئے۔ اجلاس میں تجارت اور صنعتی تعاون سمیت اسٹیل اور دیگر مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھانے پر بھی بات ہوئی۔

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ دنیا نیوز روس
Shahid Ghumman, Correspondent Dunya News Russia