ماسکو: پاکستان ہاؤس میں میڈ اِن رشیا فورم میں شریک پاکستانی آئی ٹی وفد کے اعزاز میں سفیر پاکستان کا عشائیہ

ماسکو: پاکستان ہاؤس پاکستانی آئی ٹی ماہرین اور کاروباری شخصیات کی ملاقات کا مرکز بن گیا۔ میڈ اِن رشیا انٹرنیشنل ایکسپورٹ فورم میں شریک پاکستانی وفد کے اعزاز میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے خصوصی عشائیہ دیا، جہاں پاکستان اور روس کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تجارتی تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

عشائیے میں وفد کے ارکان نے سفیر پاکستان کو فورم میں ہونے والی کاروباری ملاقاتوں اور مختلف سیشنز کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ وفد نے روسی کمپنیوں کے ساتھ اپنے رابطوں اور آئی ٹی کے شعبے میں موجود کاروباری مواقع سے بھی آگاہ کیا۔

وفد کے زیادہ تر ارکان کا تعلق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے ہے۔ عشائیے میں دیگر پاکستانی کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ دنیا نیوز روس

Shahid Ghumman, Correspondent Dunya News Russia