غزہ میں مستقل امن قائم نہ ہوسکا، جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، ماریہ زخارووا

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ دنیا نیوز روس
Shahid Ghumman, Correspondent Dunya News Russia

ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران دنیا نیوز کے نمائندے شاہد گھمن نے ترجمان ماریہ زخارووا سے پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دسمبر کے آغاز میں متوقع دورۂ ماسکو اور روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ممکنہ ملاقات کے بارے میں سوال کیا۔ زخارووا نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے شیڈول اور ایجنڈے سے متعلق معلومات روسی صدارتی انتظامیہ جلد فراہم کرے گی، اور پاکستان روس دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال سے متعلق وزارت خارجہ کا جائزہ بھی جلد فراہم کردیا جائے گا۔ اسی بریفنگ میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں اور شہریوں کی ہلاکتوں پر سوال کے جواب میں زخارووا نے کہا کہ غزہ میں مستقل امن قائم نہیں ہوسکا اور جنگ بندی کی منظم خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال بدستور تباہ کن ہے، پینے کے پانی، خوراک، ایندھن، ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات کی شدید قلت ہے، اور اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی امداد کی بلا رکاوٹ رسائی بحال کریں۔

وائس آف رشیا پر مکمل خبر: https://voiceofrussia.net/?p=10500