وزیراعظم شہباز شریف کے متوقع دورۂ ماسکو اور غزہ پر روسی وزارت خارجہ کا اہم مؤقف، ماریہ زخارووا

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ دنیا نیوز روس
Shahid Ghumman, Correspondent Dunya News Russia

وزیراعظم شہباز شریف کے متوقع دورۂ ماسکو اور غزہ میں جنگ بندی کے باوجود جاری اسرائیلی حملوں کے حوالے سے روسی وزارت خارجہ کا اہم مؤقف سامنے آگیا۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے دنیا نیوز کے نمائندے شاہد گھمن کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاک روس اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے شیڈول اور ایجنڈے سے متعلق معلومات کریملن فراہم کرے گا، جبکہ غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور شہریوں کی ہلاکتوں پر روس کو شدید تشویش ہے۔ زخارووا نے کہا کہ غزہ میں مستقل امن قائم نہیں ہوسکا اور جنگ بندی کی منظم خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جارہی ہیں، انسانی صورتحال بدستور تباہ کن ہے، اور اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی امداد کی بلا رکاوٹ رسائی بحال کریں۔

وائس آف رشیا پر مکمل خبر: https://voiceofrussia.net/?p=10500

متعلقہ: https://shahidghumman.com/archives/4900