Moscow Hosts Farewell Ceremony for Consellor Khalid Zia ! Shahid Ghumman Dunya News Russia

ماسکو میں سفارتخانہ پاکستان میں پاکستان کمیونٹی روس کی جانب سے کونسلر رانا محمد خالد ضیا کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی تھے۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی اور کونسلر رانا محمد خالد ضیا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ کونسلر رانا محمد خالد ضیا نے اپنے دور تعیناتی کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں اور سفارتخانے اور کمیونٹی کے درمیان روابط کو مضبوط بنایا۔ کونسلر رانا محمد خالد ضیا نے کہا کہ انہوں نے ویزا پروسس، کونسلر امور اور دیگر مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر کام کیا۔ تعیناتی کے دوران پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور تعاون کیا۔ تقریب میں نئے تعینات ہونے والے کونسلر سلمان خالد خان نے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات کے فروغ کے ساتھ ساتھ روس میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے اور وہ اپنے پیشرو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ تقریب کے میزبان صدر پاکستان کمیونٹی روس ملک شہباز نے کونسلر رانا محمد خالد ضیا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی قابل، محنتی اور ذمہ دار افسر تھے جنہوں نے ہمیشہ پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا۔ انہوں نے کہا کہ کونسلر رانا محمد خالد ضیا ہر وقت پہلی کال پر دستیاب رہے اور روس میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کرتے رہے۔ ان کا دور تعیناتی پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک مثالی اور یادگار دور ثابت ہوا۔ اس موقع پر پاکستان کمیونٹی روس کی جانب سے کونسلر رانا محمد خالد ضیا کو ان کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی شیلڈ پیش کی گئی جو سفیر فیصل نیاز ترمذی نے بطور مہمان خصوصی پیش کی۔ تقریب میں نئے کونسلر سلمان خالد خان، ممتاز بزنس مین ڈاکٹر طارق چوہدری، نائب صدر پاکستان کمیونٹی روس رضوان غنی، ڈاکٹر بابر اسلام، ڈاکٹر عرفان اسلام، احمد سید آصف، راجہ قدیر اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شرکا نے کونسلر رانا محمد خالد ضیا کے لیے نئے دور کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دیگر مہمانوں نے بھی ان کی خدمات کو سراہا۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ دنیا نیوز روس
Shahid Ghumman, Correspondent Dunya News Russia