مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ کے رہنما کاشف اسماعیل گجر کا انٹرویو
ورلڈ پوائنٹ کے پروگرام دیس پردیس میں مسلم لیگ نون ضلع گوجرانوالہ کے نائب صدر کاشف اسماعیل گجر کا خصوصی انٹرویو، میزبان شاہد گھمن۔ کاشف اسماعیل گجر نے بتایا کہ ان کا تعلق سیاسی گھرانے سے ہے، ان کے خاندان نے مسلم لیگ نون اور گوجرانوالہ کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان میں سیاست کا آغاز ان کے تایا چوہدری نور عالم سے ہوا جو آزاد کشمیر میں ممبر اسمبلی اور وزیر بھی رہے۔ کاشف اسماعیل گجر نے کہا کہ ان کا خاندان انیس سو سینتالیس میں کشمیر سے ہجرت کر کے آیا تھا اور کشمیری مہاجرین کی سیاست سے ان کا گہرا تعلق ہے، پنجاب میں کشمیری مہاجرین کی بارہ نشستیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کشمیر کی سیاست میں چار بار ممبر اسمبلی بنے، وزیر جیل خانہ جات اور وزیر صحت کے عہدوں پر بھی رہے اور کشمیر میں جیلوں اور صحت کے شعبے میں کام کیا۔ کاشف اسماعیل گجر نے بتایا کہ انہوں نے انیس سو چھیانوے میں اپنے تایا کے انتقال کے بعد عملی سیاست کا آغاز کیا۔ گوجرانوالہ کی سیاست کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون گوجرانوالہ میں کلین سویپ کرے گی، گوجرانوالہ کے لوگ نواز شریف اور شہباز شریف سے پیار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے گوجرانوالہ میں بہت ترقیاتی کام کیے ہیں، شہر کو پکا کر دیا گیا ہے، گوجرانوالہ اب پیرس بن گیا ہے اور فلائی اوور دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کو نہ ہونے کے برابر کر دیا گیا ہے اور دو ہزار اٹھارہ میں لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔ گوجرانوالہ میں کارڈیالوجی اسپتال بھی کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میں سیاست کا جوش ہے اور گوجرانوالہ کے نوجوان آگے آ کر ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو پیغام دیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News

شاہد گھمن پاکستان کے سینئر صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور بین الاقوامی امور کے ماہر ہیں۔ وہ اس وقت پاکستان کے صفِ اول کے نیوز چینل دنیا نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے ماسکو میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اردو نیوز پلیٹ فارم وائس آف رشیا کے ایڈیٹر بھی ہیں۔
انہوں نے 1996ء میں اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا اور پاکستان کے مختلف معتبر اخبارات، خبر رساں اداروں اور ٹیلی وژن چینلز کے ساتھ کام کیا۔ شاہد گھمن نے 2017ء سے فروری 2025ء تک 92 نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جبکہ فروری 2025ء سے وہ دنیا نیوز کے لیے روس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
شاہد گھمن 2018ء سے روسی وزارتِ خارجہ کے ساتھ باقاعدہ ایکریڈیٹڈ غیر ملکی صحافی ہیں۔ روس کی داخلی و خارجہ سیاست، پاکستان اور روس کے تعلقات، وسطی ایشیا، بین الاقوامی سفارت کاری، دفاع، توانائی اور جغرافیائی سیاست ان کی صحافتی دلچسپی اور تخصص کے اہم شعبے ہیں۔
وہ اپنی رپورٹس، کالموں، خصوصی انٹرویوز اور تجزیوں میں درست معلومات، حقائق پر مبنی تحقیق اور متوازن نقطۂ نظر کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔
Shahid Ghumman is a senior Pakistani journalist, analyst, columnist and international affairs specialist. He is currently based in Moscow, serving as the Russia Correspondent for Dunya News, one of Pakistan’s leading news channels. He is also the Editor of the Urdu-language news platform Voice of Russia.
He began his journalistic career in 1996 and has worked with several respected Pakistani newspapers, news organizations and television channels. He served as the Russia Correspondent for 92 News from 2017 until February 2025 and has been reporting from Russia for Dunya News since February 2025.
Shahid Ghumman has been officially accredited as a foreign correspondent by the Ministry of Foreign Affairs of the Russian Federation since 2018. His principal areas of coverage include Russia’s domestic and foreign policy, Pakistan-Russia relations, Central Asia, international diplomacy, defence, energy and geopolitics.
Through his reports, columns, exclusive interviews and analyses, he remains committed to accurate information, fact-based research and balanced journalism.
