ان دیکھے دشمن کی طاقت کی ساری دنیا شکار! روس سمیت دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 3 لاکھ 36 ہزار 8 سو سے تجاوز

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں تین لاکھ چھتیس ہزار آٹھ سو سے تجاوز کر گئی ہیں جبکہ دنیا میں اب تک اس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد باون لاکھ پچپن ہزار تین سو ہو چکی ہے۔ اکیس لاکھ بائیس ہزار چار سو لوگ اس موذی مرض کو شکست دے کر اسپتالوں سے گھر منتقل ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں سولہ لاکھ تیس ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ چھیانوے ہزار نو سو سے زائد انتقال کر گئے اور تین لاکھ پچاسی ہزار صحتیاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ کے بعد سب سے زیادہ کیسز روس میں ہیں جبکہ ہلاکتیں برطانیہ میں سامنے آئی ہیں۔ روس میں کیسز کی مجموعی تعداد تین لاکھ چھبیس ہزار آٹھ سو اڑتالیس سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ وہاں ہلاکتیں تین ہزار دو سو انچاس سے زائد ہیں۔ اسی طرح برطانیہ میں اب تک چھتیس ہزار تین سو ترانوے افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ وہاں کیسز کی تعداد دو لاکھ چھپن ہزار سے زائد ہے۔ برازیل میں بھی کرونا وائرس مضبوطی سے پنجے گاڑنے لگا ہے جہاں تک تین لاکھ چھیاسٹھ ہزار سات سو انہتر کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ بیس ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسپین میں دو لاکھ اسی ہزار سے زائد کیسز اور ستائیس ہزار نو سو چالیس اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں دو لاکھ اٹھائیس ہزار چھے سو اٹھاون افراد کرونا سے متاثر ہوئے جبکہ بتیس ہزار چھے سو سولہ ہلاک ہو چکے ہیں۔ فرانس میں ایک لاکھ اکاسی ہزار کیسز جبکہ اٹھائیس ہزار دو سو پچاس اموات ہوئی ہیں۔ جرمنی میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ اناسی ہزار چار سو سے زائد جبکہ اموات کی تعداد آٹھ ہزار دو سو سے تجاوز کر چکی ہے۔ ایران میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ اٹھائیس ہزار چھے سو باون جبکہ اموات کی تعداد سات ہزار تین سو سے زائد رپورٹ ہو چکی ہے۔

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News