سفیر شفقت علی خان کا شاہد گھمن کے ساتھ خصوصی انٹرویو، سفارتخانہ پاکستان ماسکو
روس میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان کہتے ہیں کہ پاکستان اور روس کے سیاسی، سفارتی، معاشی اور دیگر شعبوں میں اچھے اور مضبوط تعلقات بنانا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ پاکستانی سفارت خانہ ہمہ وقت ہم وطنوں کی خدمت کے لیے حاضر ہے۔ ماسکو میں 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس کا کرونا وائرس سے نمٹنے کا نظام کافی مضبوط ہے، اسپتال اور لیبارٹریز موجود ہیں اور حکومت اس پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس دنیا سے کٹا ہوا نہیں ہے، یہ مسئلہ پوری دنیا کا ہے اور روس نے شروع میں ہی اس پر قابو پانے کے لیے تیز رفتار اقدامات کیے، لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا اور اسے تیس اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس میں لاک ڈاؤن کرفیو نہیں ہے، غیر ملکی روسی اسٹورز جا سکتے ہیں اور دوکانیں کھلی ہیں۔ پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ روس میں رہنے والے پاکستانیوں سے سفارت خانہ رابطے میں ہے اور انہیں حکومت کی ہدایات اور سماجی فاصلے پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ جن طلبہ کے ویزوں کی مدت ختم ہو گئی ہے، ان کے حوالے سے بھی سفارت خانہ رابطے میں ہے اور روسی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اپنے ہاسٹلز میں رہ سکتے ہیں۔ جو پاکستانی کاروبار یا ملاقات کے لیے آئے تھے اور ان کے ویزے ختم ہو گئے، ان کے مسائل بھی سفارت خانے کے علم میں ہیں۔ جن پاکستانیوں کے کاروبار بند ہو گئے اور وہ گھروں میں پھنس گئے، سفارت خانے نے ان سے رابطہ کیا اور جنہوں نے سفارت خانے سے رابطہ کیا انہیں راشن اور دیگر مدد پہنچائی گئی۔ ابھی تک ایک سو بائیس پاکستانیوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، سب سے زیادہ تعداد، نوے کے قریب، سینٹ پیٹرزبرگ میں ہے۔ سفیر نے کہا کہ روس کے ساتھ تعلقات کو ترقی دینا پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارت خانہ آپ کا اپنا گھر ہے، کوئی مشکل پیش ہو تو بے فکر ہو کر ہم سے رابطہ کریں۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ روسی حکومت کی طرف سے کوئی شکایت نہیں آئی کہ کسی پاکستانی نے قانون توڑا ہو، اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News

شاہد گھمن پاکستان کے سینئر صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور بین الاقوامی امور کے ماہر ہیں۔ وہ اس وقت پاکستان کے صفِ اول کے نیوز چینل دنیا نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے ماسکو میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اردو نیوز پلیٹ فارم وائس آف رشیا کے ایڈیٹر بھی ہیں۔
انہوں نے 1996ء میں اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا اور پاکستان کے مختلف معتبر اخبارات، خبر رساں اداروں اور ٹیلی وژن چینلز کے ساتھ کام کیا۔ شاہد گھمن نے 2017ء سے فروری 2025ء تک 92 نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جبکہ فروری 2025ء سے وہ دنیا نیوز کے لیے روس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
شاہد گھمن 2018ء سے روسی وزارتِ خارجہ کے ساتھ باقاعدہ ایکریڈیٹڈ غیر ملکی صحافی ہیں۔ روس کی داخلی و خارجہ سیاست، پاکستان اور روس کے تعلقات، وسطی ایشیا، بین الاقوامی سفارت کاری، دفاع، توانائی اور جغرافیائی سیاست ان کی صحافتی دلچسپی اور تخصص کے اہم شعبے ہیں۔
وہ اپنی رپورٹس، کالموں، خصوصی انٹرویوز اور تجزیوں میں درست معلومات، حقائق پر مبنی تحقیق اور متوازن نقطۂ نظر کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔
Shahid Ghumman is a senior Pakistani journalist, analyst, columnist and international affairs specialist. He is currently based in Moscow, serving as the Russia Correspondent for Dunya News, one of Pakistan’s leading news channels. He is also the Editor of the Urdu-language news platform Voice of Russia.
He began his journalistic career in 1996 and has worked with several respected Pakistani newspapers, news organizations and television channels. He served as the Russia Correspondent for 92 News from 2017 until February 2025 and has been reporting from Russia for Dunya News since February 2025.
Shahid Ghumman has been officially accredited as a foreign correspondent by the Ministry of Foreign Affairs of the Russian Federation since 2018. His principal areas of coverage include Russia’s domestic and foreign policy, Pakistan-Russia relations, Central Asia, international diplomacy, defence, energy and geopolitics.
Through his reports, columns, exclusive interviews and analyses, he remains committed to accurate information, fact-based research and balanced journalism.
