ماسکو میں ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز، روسی فلم ’’اگست‘‘ نے 10 لاکھ ڈالر کا اعزاز جیت لیا

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ دنیا نیوز روس
Shahid Ghumman, Correspondent Dunya News Russia

روس کے دارالحکومت ماسکو میں دوسرے بین الاقوامی یوریشیائی فلم ایوارڈز ’’ڈائمنڈ بٹر فلائی‘‘ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں 19 ممالک کی 41 فلموں نے حصہ لیا۔ تقریب کا سب سے بڑا اعزاز روسی فلم ’’اگست‘‘ نے حاصل کیا، جس کے تخلیق کاروں کو دس لاکھ امریکی ڈالر مالیت کا دس قیراط کا قیمتی ہیرا دیا گیا۔ پاکستانی فلم ’’میرا لیاری‘‘ کی اداکارہ دنانیر مبین نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا، انہیں یادگاری ٹرافی کے ساتھ پانچ قیراط کا قیمتی ہیرا بھی دیا گیا، جس کی مالیت ڈھائی لاکھ امریکی ڈالر ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے تقریب کے شرکا کے نام خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔ تقریب میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی، فلم سازوں اور روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے بھی شرکت کی۔

وائس آف رشیا پر مکمل خبر: https://voiceofrussia.net/?p=10553
حوالہ: دنیا نیوز
https://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Entertainment/982754
https://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Entertainment/982579