ماسکو میں برفباری کا سلسلہ شروع، روسی دارالحکومت نے سفید چادر اوڑھ لی

ماسکو میں برفباری کا سلسلہ شروع، روسی دارالحکومت نے سفید چادر اوڑھ لی

ماسکو:(شاہد گھمن) روسی دارالحکومت ماسکو میں موسم سرما نے اپنے رنگ دکھانا شروع کر دیے ہیں اور برفباری نے پورے شہر کو سفید چادر میں لپیٹ لیا ہے۔ ماسکو کی بلند و بالا عمارتیں، پارک اور درخت برف سے ڈھکے دکھائی دینے لگے ہیں۔

برفباری کے بعد ماسکو کے دلکش اور خوبصورت مناظر نے شہریوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ماسکو کی تاریخی عمارتیں اور مشہور مقامات بھی برف کی سفید تہہ میں حسین منظر پیش کرنے لگے ہیں۔

نومبر کے آخری ہفتے میں ہونے والی اس برفباری کے ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ دوسری جانب سرد موسم اور پھسلن کے خدشے کے پیش نظر شہریوں اور گاڑی چلانے والوں کو سفر کے دوران خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ دنیا نیوز روس
Shahid Ghumman, Correspondent Dunya News Russia