روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی سالانہ پریس کانفرنس
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے روسی سفارتکاری پر سالانہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے تنازعے سمیت کئی عالمی تنازعات کے حل کے لیے روسی سفارتکاری کا راستہ ایک کھلا راستہ ہے، تاہم مغربی ممالک کی پالیسیاں مسائل کو بڑھا رہی ہیں۔ پریس کانفرنس میں ایران کی صورتحال، مشرق وسطیٰ اور غزہ پر بھی گفتگو ہوئی۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے سالانہ پریس کانفرنس میں سفارتکاری کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا اور کہا کہ یوکرین بحران ختم کرنے میں روس نے ہمیشہ نیک نیتی کا مظاہرہ کیا جو صدر پوتن کی پالیسی ہے لیکن مغربی ممالک نے متعدد بار امن معاہدوں کو سبوتاژ کیا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ عالمی منظر نامہ کثیر قطبی دنیا کی جانب منتقل ہو رہا ہے جہاں طاقت کو درست قرار دیا جا رہا ہے اور وہ اصول جو پہلے عالمی امن کی بنیاد تصور ہوتے تھے اب پس پشت ڈالے جا چکے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے ایران کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کے بیانات اور رویوں سے ایران کی اندرونی سیاست میں غیر ملکی مداخلت کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ فلسطین اور غزہ کے مسئلے پر روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ کی صورتحال کے حل کے لیے امریکہ کی جانب سے پیش کیے جانے والے بورڈ آف پیس اقدام کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے حل کی بات فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت کے موقف پر کی جاتی ہے جسے عالمی برادری نے متعدد بار تسلیم کیا ہے اور سفارتی مذاکرات پر زور دیا جاتا ہے۔ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس تمام بحرانوں بشمول یوکرین، ایران اور مشرق وسطیٰ میں سیاسی اور سفارتی ثالثی کے لیے تیار ہے اور تنازعات کا حل عسکری طریقہ اپنا کر نہیں ہو سکتا۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ دنیا نیوز روس
Shahid Ghumman, Correspondent Dunya News Russia

شاہد گھمن پاکستان کے سینئر صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور بین الاقوامی امور کے ماہر ہیں۔ وہ اس وقت پاکستان کے صفِ اول کے نیوز چینل دنیا نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے ماسکو میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اردو نیوز پلیٹ فارم وائس آف رشیا کے ایڈیٹر بھی ہیں۔
انہوں نے 1996ء میں اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا اور پاکستان کے مختلف معتبر اخبارات، خبر رساں اداروں اور ٹیلی وژن چینلز کے ساتھ کام کیا۔ شاہد گھمن نے 2017ء سے فروری 2025ء تک 92 نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جبکہ فروری 2025ء سے وہ دنیا نیوز کے لیے روس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
شاہد گھمن 2018ء سے روسی وزارتِ خارجہ کے ساتھ باقاعدہ ایکریڈیٹڈ غیر ملکی صحافی ہیں۔ روس کی داخلی و خارجہ سیاست، پاکستان اور روس کے تعلقات، وسطی ایشیا، بین الاقوامی سفارت کاری، دفاع، توانائی اور جغرافیائی سیاست ان کی صحافتی دلچسپی اور تخصص کے اہم شعبے ہیں۔
وہ اپنی رپورٹس، کالموں، خصوصی انٹرویوز اور تجزیوں میں درست معلومات، حقائق پر مبنی تحقیق اور متوازن نقطۂ نظر کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔
Shahid Ghumman is a senior Pakistani journalist, analyst, columnist and international affairs specialist. He is currently based in Moscow, serving as the Russia Correspondent for Dunya News, one of Pakistan’s leading news channels. He is also the Editor of the Urdu-language news platform Voice of Russia.
He began his journalistic career in 1996 and has worked with several respected Pakistani newspapers, news organizations and television channels. He served as the Russia Correspondent for 92 News from 2017 until February 2025 and has been reporting from Russia for Dunya News since February 2025.
Shahid Ghumman has been officially accredited as a foreign correspondent by the Ministry of Foreign Affairs of the Russian Federation since 2018. His principal areas of coverage include Russia’s domestic and foreign policy, Pakistan-Russia relations, Central Asia, international diplomacy, defence, energy and geopolitics.
Through his reports, columns, exclusive interviews and analyses, he remains committed to accurate information, fact-based research and balanced journalism.
