روسی صدر ولادیمیر پوتن سے امریکی وفد کی ملاقات، یوکرین تنازعہ پر تبادلہ خیال

روس اور امریکہ کے درمیان یوکرین تنازعے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ماسکو میں اعلیٰ سطح کی ملاقات چار گھنٹے تک جاری رہی جسے روس نے بامعنی، تعمیری اور باہمی اعتماد پر مبنی قرار دیا۔ روس اور امریکہ کے درمیان ہونے والی ملاقات تقریباً چار گھنٹے جاری رہی جو بامعنی، تعمیری اور باہمی اعتماد پر مبنی تھی۔ مذاکرات میں دونوں فریقوں نے یوکرین مسئلے کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔ روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے بتایا ہے کہ امریکی وفد ڈیووس کانفرنس سے روس پہنچا تھا۔ امریکی وفد نے ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان ملاقات سے متعلق تازہ صورتحال روسی صدر کے ساتھ شیئر کی۔ روس، امریکہ اور یوکرین پر مشتمل تین فریقی سیکیورٹی ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس ابوظہبی میں شیڈول ہے۔ مذاکرات میں روس اور امریکہ کے اقتصادی گروپ کا علیحدہ اجلاس بھی ہوا جس کی سربراہی روس کی جانب سے کریل دمتریف اور امریکہ کی جانب سے اسٹیو وٹکوف کریں گے۔ مذاکرات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ امن کونسل پر بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ روس ایک ارب ڈالر دینے کو تیار ہے۔ باقی رقم یوکرین کے ساتھ امن معاہدے کے بعد جنگ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی پر خرچ کی جا سکتی ہے۔ دونوں فریقوں نے اعتراف کیا کہ باہمی تعاون کو وسعت دینے کی بڑی گنجائش موجود ہے اور امریکی وفد نے یوکرین تصفیے کے بعد ممکنہ مشترکہ منصوبوں کی تجاویز بھی پیش کیں۔ ملاقات دونوں ممالک کے لیے مفید رہی اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ روس اور امریکہ یوکرین سمیت تمام اہم معاملات میں مستقبل میں قریبی رابطہ برقرار رکھیں گے۔

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ دنیا نیوز روس
Shahid Ghumman, Correspondent Dunya News Russia