Russia refuses to join peacekeeping forces in Palestine! Maria Zakharova | Shahid Ghumman
ممکنہ بین الاقوامی امن فوج کی تعیناتی کے حوالے سے روس نے اپنے موقف کا اعلان کر دیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے تحت کسی بھی امن مشن کے لیے اپنی فوج نہیں بھیجے گا۔ ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران فلسطین بالخصوص غزہ میں ممکنہ بین الاقوامی امن فورس کے حوالے سے روسی موقف کھل کر سامنے آ گیا۔ پریس بریفنگ کے دوران دنیا نیوز کے نمائندے شاہد گھمن نے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا سے سوال کیا کہ موجودہ صورتحال میں جب متعدد ممالک فلسطین میں امن کے قیام کے لیے امن فوج بھیجنے پر آمادگی ظاہر کر چکے ہیں، کیا روس اقوام متحدہ یا کسی دیگر بین الاقوامی فورم کے تحت اپنی امن فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے؟ سوال کے جواب میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے واضح الفاظ میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد میں کوئی امن مشن کا مینڈیٹ شامل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی روایت کے مطابق ماسکو اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں اپنی فوج بطور بلیو ہیلمٹ تعینات نہیں کرتا اور یہی وجہ ہے کہ روس نے اس قرارداد پر ووٹنگ کے دوران غیر حاضری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ روسی ترجمان کے مطابق روس اقوام متحدہ کے امن آپریشنوں میں فوجی مبصرین، اسٹاف افسروں اور امن دستوں کی تربیت کے ذریعے تعاون فراہم کرتا رہے گا تاہم براہ راست فوجی تعیناتی روس کی خارجہ پالیسی کا حصہ نہیں۔ واضح رہے کہ یہ روسی وزارت خارجہ کی سال دو ہزار پچیس کی آخری پریس بریفنگ تھی جس میں فلسطین کے معاملے پر روس کا موقف ایک بار پھر دو ٹوک انداز میں سامنے آ گیا۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ دنیا نیوز روس
Shahid Ghumman, Correspondent Dunya News Russia

شاہد گھمن پاکستان کے سینئر صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور بین الاقوامی امور کے ماہر ہیں۔ وہ اس وقت پاکستان کے صفِ اول کے نیوز چینل دنیا نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے ماسکو میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اردو نیوز پلیٹ فارم وائس آف رشیا کے ایڈیٹر بھی ہیں۔
انہوں نے 1996ء میں اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا اور پاکستان کے مختلف معتبر اخبارات، خبر رساں اداروں اور ٹیلی وژن چینلز کے ساتھ کام کیا۔ شاہد گھمن نے 2017ء سے فروری 2025ء تک 92 نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جبکہ فروری 2025ء سے وہ دنیا نیوز کے لیے روس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
شاہد گھمن 2018ء سے روسی وزارتِ خارجہ کے ساتھ باقاعدہ ایکریڈیٹڈ غیر ملکی صحافی ہیں۔ روس کی داخلی و خارجہ سیاست، پاکستان اور روس کے تعلقات، وسطی ایشیا، بین الاقوامی سفارت کاری، دفاع، توانائی اور جغرافیائی سیاست ان کی صحافتی دلچسپی اور تخصص کے اہم شعبے ہیں۔
وہ اپنی رپورٹس، کالموں، خصوصی انٹرویوز اور تجزیوں میں درست معلومات، حقائق پر مبنی تحقیق اور متوازن نقطۂ نظر کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔
Shahid Ghumman is a senior Pakistani journalist, analyst, columnist and international affairs specialist. He is currently based in Moscow, serving as the Russia Correspondent for Dunya News, one of Pakistan’s leading news channels. He is also the Editor of the Urdu-language news platform Voice of Russia.
He began his journalistic career in 1996 and has worked with several respected Pakistani newspapers, news organizations and television channels. He served as the Russia Correspondent for 92 News from 2017 until February 2025 and has been reporting from Russia for Dunya News since February 2025.
Shahid Ghumman has been officially accredited as a foreign correspondent by the Ministry of Foreign Affairs of the Russian Federation since 2018. His principal areas of coverage include Russia’s domestic and foreign policy, Pakistan-Russia relations, Central Asia, international diplomacy, defence, energy and geopolitics.
Through his reports, columns, exclusive interviews and analyses, he remains committed to accurate information, fact-based research and balanced journalism.
