Russia Welcomes New Year 2026 | Putin’s New Year Address | Report Shahid Ghumman Dunya News Moscow

ہر سال کی طرح روس میں بھی نئے سال دو ہزار چھبیس کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ دارالحکومت ماسکو سمیت مختلف شہروں میں عوام نے خوشی اور جوش کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا۔ نئے سال کی آمد سے قبل روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد اور سلامتی پر زور دیا۔ روس میں نئے سال دو ہزار چھبیس کی آمد پر اگرچہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ماسکو کے تاریخی ریڈ اسکوائر پر سرکاری آتشبازی کا اہتمام نہیں کیا گیا تو ہم اس کے باوجود عوامی جوش و جذبے میں کوئی کمی نظر نہیں آئی۔ شہریوں نے اپنے اپنے علاقوں اور رہائشی بلاکس اور گلی محلوں میں آتشبازی کر کے نئے سال کا جشن منایا۔ نئے سال سے چند منٹ قبل رات گیارہ بج کر پچپن منٹ پر صدر ولادیمیر پوتن نے قوم سے براہ راست خطاب کیا۔ اپنے پیغام میں صدر پوتن نے کہا کہ ہر روسی شہری کی ذاتی امیدیں اور منصوبے روس کے مستقبل سے جڑے ہوئے ہیں اور یہی قومی یکجہتی روس کی اصل طاقت ہے۔ صدر پوتن نے خصوصی طور پر روس کی فوج اور خصوصی فوجی آپریشن میں شریک اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں اپنی فوج پر مکمل فخر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی اتحاد ہی ملک کی خودمختاری، سلامتی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ سخت سردی کے باوجود لوگ شہر کی سڑکوں پر گھومتے رہے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے جبکہ گھروں میں دعوتوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا اور ایک دوسرے کو تحائف دیے گئے۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ دنیا نیوز روس
Shahid Ghumman, Correspondent Dunya News Russia