Snow falling in Moscow! Report by Shahid Ghumman correspondent Dunya News Russia
ماسکو میں گزشتہ چار روز سے جاری شدید برفباری نے معاملات زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں برف کی مجموعی موٹائی چالیس سے پچاس سینٹی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ برفباری گزشتہ کئی دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران پڑنے والی برف جنوری کی اوسط ماہانہ برفباری کے چالیس فیصد سے زائد ریکارڈ ہوئی ہے۔ شہر کے مضافات میں برفباری سے کھلے علاقوں میں ایک میٹر برف کے ڈھیر لگے ہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی سست اور بعض مقامات پر ٹریفک جام ہو گئی ہے۔ بلدیاتی اداروں نے برف صاف کرنے والی گاڑیاں اور ہزاروں اہلکار تعینات کیے ہیں جو مرکزی شاہراہوں، پلوں اور فٹ پاتھوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور گاڑیوں کو موسم کے مطابق تیار رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ درجہ حرارت منفی سترہ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جانے کے باعث برفانی تہہ جمنے اور سڑکوں کے پھسلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران مزید کڑی سردی برقرار رہنے اور وقفے وقفے سے مزید ہلکی برفباری کی پیش گوئی ہے۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ دنیا نیوز روس
Shahid Ghumman, Correspondent Dunya News Russia

شاہد گھمن پاکستان کے سینئر صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور بین الاقوامی امور کے ماہر ہیں۔ وہ اس وقت پاکستان کے صفِ اول کے نیوز چینل دنیا نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے ماسکو میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اردو نیوز پلیٹ فارم وائس آف رشیا کے ایڈیٹر بھی ہیں۔
انہوں نے 1996ء میں اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا اور پاکستان کے مختلف معتبر اخبارات، خبر رساں اداروں اور ٹیلی وژن چینلز کے ساتھ کام کیا۔ شاہد گھمن نے 2017ء سے فروری 2025ء تک 92 نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جبکہ فروری 2025ء سے وہ دنیا نیوز کے لیے روس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
شاہد گھمن 2018ء سے روسی وزارتِ خارجہ کے ساتھ باقاعدہ ایکریڈیٹڈ غیر ملکی صحافی ہیں۔ روس کی داخلی و خارجہ سیاست، پاکستان اور روس کے تعلقات، وسطی ایشیا، بین الاقوامی سفارت کاری، دفاع، توانائی اور جغرافیائی سیاست ان کی صحافتی دلچسپی اور تخصص کے اہم شعبے ہیں۔
وہ اپنی رپورٹس، کالموں، خصوصی انٹرویوز اور تجزیوں میں درست معلومات، حقائق پر مبنی تحقیق اور متوازن نقطۂ نظر کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔
Shahid Ghumman is a senior Pakistani journalist, analyst, columnist and international affairs specialist. He is currently based in Moscow, serving as the Russia Correspondent for Dunya News, one of Pakistan’s leading news channels. He is also the Editor of the Urdu-language news platform Voice of Russia.
He began his journalistic career in 1996 and has worked with several respected Pakistani newspapers, news organizations and television channels. He served as the Russia Correspondent for 92 News from 2017 until February 2025 and has been reporting from Russia for Dunya News since February 2025.
Shahid Ghumman has been officially accredited as a foreign correspondent by the Ministry of Foreign Affairs of the Russian Federation since 2018. His principal areas of coverage include Russia’s domestic and foreign policy, Pakistan-Russia relations, Central Asia, international diplomacy, defence, energy and geopolitics.
Through his reports, columns, exclusive interviews and analyses, he remains committed to accurate information, fact-based research and balanced journalism.
