روس میں عالمی باکسنگ چیمپئنز کو اعزازات، صدر پوتن کا روسی کھیلوں کی برتری پر زور | شاہد گھمن

ماسکو میں کریملن کے ایک تاریخی ہال میں منعقدہ تقریب میں عالمی باکسنگ چیمپئنز کو اعزازات سے نوازا گیا۔ صدر ولادیمیر پوتن نے روسی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو عالمی سطح پر ملک کی مضبوط پوزیشن کا ثبوت قرار دیا۔ صدر پوتن نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی سابق قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ روسی کھلاڑیوں پر سیاسی بنیادوں پر پابندی عائد کی گئی جس سے کھیل متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سال دو ہزار پچیس کی عالمی چیمپئن شپ میں روس کی مرد اور خواتین ٹیموں نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کی۔ صدر پوتن نے کہا کہ کھیلوں کی عالمی قیادت ماضی کی غلطیوں کو درست کرے گی اور روسی ایتھلیٹس کو اپنے قومی پرچم اور ترانے کے ساتھ شرکت کا حق ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ روس بتدریج عالمی کھیلوں میں باوقار واپسی کر رہا ہے اور پیرا اولمپکس سمیت مختلف مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔ صدر پوتن نے تمام چیمپئنز کو روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ دنیا نیوز روس
Shahid Ghumman, Correspondent Dunya News Russia