روس کا افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار | شاہد گھمن
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں دنیا نیوز کے سوال پر افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کو کشیدگی کم کر کے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے دنیا نیوز کے سوال کے جواب میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی امارات افغانستان اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مابین غیر معمولی اور تیز رفتار شدت دیکھنے میں آئی ہے جس میں باقاعدہ افغانستان جنگی طیارے اور بھاری ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھڑپوں کے نتیجے میں دونوں جانب جانی نقصان اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔ روسی ترجمان نے تشویش کا اظہار کیا کہ صورتحال نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے افغانستان اور پاکستان کو دوست ممالک قرار دیتے ہوئے اپیل کی کہ وہ مزید کشیدگی سے گریز کریں اور اپنے اختلافات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کریں۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ماسکو سے قبل بین الاقوامی ملٹی میڈیا پریس سینٹر کے پلیٹ فارم پر روس اور پاکستان میڈیا فورم میں ہونے والی پیشرفت کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فورم میں روسی اور پاکستانی صحافیوں، ماہرین اور سفارتکاروں نے شرکت کی۔ ماریہ زخارووا کے مطابق اس فورم کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے بارے میں مستند اور براہ راست معلومات فراہم کرتے ہوئے باہمی فہم کو فروغ دینا ہے۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ دنیا نیوز روس
Shahid Ghumman, Correspondent Dunya News Russia

شاہد گھمن پاکستان کے سینئر صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور بین الاقوامی امور کے ماہر ہیں۔ وہ اس وقت پاکستان کے صفِ اول کے نیوز چینل دنیا نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے ماسکو میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اردو نیوز پلیٹ فارم وائس آف رشیا کے ایڈیٹر بھی ہیں۔
انہوں نے 1996ء میں اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا اور پاکستان کے مختلف معتبر اخبارات، خبر رساں اداروں اور ٹیلی وژن چینلز کے ساتھ کام کیا۔ شاہد گھمن نے 2017ء سے فروری 2025ء تک 92 نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جبکہ فروری 2025ء سے وہ دنیا نیوز کے لیے روس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
شاہد گھمن 2018ء سے روسی وزارتِ خارجہ کے ساتھ باقاعدہ ایکریڈیٹڈ غیر ملکی صحافی ہیں۔ روس کی داخلی و خارجہ سیاست، پاکستان اور روس کے تعلقات، وسطی ایشیا، بین الاقوامی سفارت کاری، دفاع، توانائی اور جغرافیائی سیاست ان کی صحافتی دلچسپی اور تخصص کے اہم شعبے ہیں۔
وہ اپنی رپورٹس، کالموں، خصوصی انٹرویوز اور تجزیوں میں درست معلومات، حقائق پر مبنی تحقیق اور متوازن نقطۂ نظر کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔
Shahid Ghumman is a senior Pakistani journalist, analyst, columnist and international affairs specialist. He is currently based in Moscow, serving as the Russia Correspondent for Dunya News, one of Pakistan’s leading news channels. He is also the Editor of the Urdu-language news platform Voice of Russia.
He began his journalistic career in 1996 and has worked with several respected Pakistani newspapers, news organizations and television channels. He served as the Russia Correspondent for 92 News from 2017 until February 2025 and has been reporting from Russia for Dunya News since February 2025.
Shahid Ghumman has been officially accredited as a foreign correspondent by the Ministry of Foreign Affairs of the Russian Federation since 2018. His principal areas of coverage include Russia’s domestic and foreign policy, Pakistan-Russia relations, Central Asia, international diplomacy, defence, energy and geopolitics.
Through his reports, columns, exclusive interviews and analyses, he remains committed to accurate information, fact-based research and balanced journalism.
