صدر پوتن کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار تعزیت | شاہد گھمن

یکم مارچ 2026 کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو تعزیت کا پیغام بھیجا۔ اپنے پیغام میں صدر پوتن نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو روس میں ایک مدبر رہنما کے طور پر یاد رکھا جائے گا، جنہوں نے روس اور ایران کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے اور انہیں جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک لے جانے میں اہم ذاتی کردار ادا کیا۔ صدر پوتن نے سپریم لیڈر کے اہل خانہ، ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی اور مکمل حمایت کا پیغام بھی پہنچایا۔

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ دنیا نیوز روس
Shahid Ghumman, Correspondent Dunya News Russia