روس بھر میں مرنے والوں کی کل تعداد313جبکہ کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 36793ہو چکی ہے
روس میں کرونا وائرس کی صورتحال گمبھیر ہوتی جا رہی ہے، لاک ڈاؤن کے باوجود روز بروز کرونا وائرس کے متاثرین اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ روس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چالیس افراد ہلاک اور چار ہزار سات سو پچاسی افراد اس مرض کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس طرح روس بھر میں مرنے والوں کی کل تعداد تین سو تیرہ جبکہ کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد چھتیس ہزار سات سو ترانوے ہو چکی ہے۔ تین ہزار سے زائد افراد اس مرض سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ دارالحکومت ماسکو کرونا وائرس کا مرکز بنا ہوا ہے، ماسکو میں اب تک ایک سو تینتالیس افراد ہلاک جبکہ اکیس ہزار کے قریب لوگ اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ یہ بھی بتاتا چلوں کہ ماسکو میں چوتھی مرتبہ بڑے پیمانے پر اینٹی کرونا اسپرے کیا جا رہا ہے۔ روس میں لوگ اس سال ایسٹر گھروں میں منا رہے ہیں جبکہ روسی صدارتی ترجمان کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن بھی چرچ جانے کی بجائے گھر میں ہی ایسٹر منائیں گے۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News

شاہد گھمن پاکستان کے سینئر صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور بین الاقوامی امور کے ماہر ہیں۔ وہ اس وقت پاکستان کے صفِ اول کے نیوز چینل دنیا نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے ماسکو میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اردو نیوز پلیٹ فارم وائس آف رشیا کے ایڈیٹر بھی ہیں۔
انہوں نے 1996ء میں اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا اور پاکستان کے مختلف معتبر اخبارات، خبر رساں اداروں اور ٹیلی وژن چینلز کے ساتھ کام کیا۔ شاہد گھمن نے 2017ء سے فروری 2025ء تک 92 نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جبکہ فروری 2025ء سے وہ دنیا نیوز کے لیے روس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
شاہد گھمن 2018ء سے روسی وزارتِ خارجہ کے ساتھ باقاعدہ ایکریڈیٹڈ غیر ملکی صحافی ہیں۔ روس کی داخلی و خارجہ سیاست، پاکستان اور روس کے تعلقات، وسطی ایشیا، بین الاقوامی سفارت کاری، دفاع، توانائی اور جغرافیائی سیاست ان کی صحافتی دلچسپی اور تخصص کے اہم شعبے ہیں۔
وہ اپنی رپورٹس، کالموں، خصوصی انٹرویوز اور تجزیوں میں درست معلومات، حقائق پر مبنی تحقیق اور متوازن نقطۂ نظر کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔
Shahid Ghumman is a senior Pakistani journalist, analyst, columnist and international affairs specialist. He is currently based in Moscow, serving as the Russia Correspondent for Dunya News, one of Pakistan’s leading news channels. He is also the Editor of the Urdu-language news platform Voice of Russia.
He began his journalistic career in 1996 and has worked with several respected Pakistani newspapers, news organizations and television channels. He served as the Russia Correspondent for 92 News from 2017 until February 2025 and has been reporting from Russia for Dunya News since February 2025.
Shahid Ghumman has been officially accredited as a foreign correspondent by the Ministry of Foreign Affairs of the Russian Federation since 2018. His principal areas of coverage include Russia’s domestic and foreign policy, Pakistan-Russia relations, Central Asia, international diplomacy, defence, energy and geopolitics.
Through his reports, columns, exclusive interviews and analyses, he remains committed to accurate information, fact-based research and balanced journalism.
