امریکی سفارت کاری ناکام، اسرائیل روس کی مدد چاہتا ہے

امریکی سفارت کاری بے نتیجہ ہونے کے بعد اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کے لیے روس سے مدد مانگ لی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے لیے بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے۔ روس شام کے راستے حزب اللہ کے حملوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔ اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کے لیے روس سے مدد مانگی ہے اور اس بارے میں اسرائیل کا کہنا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے بارے میں بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے اور اسرائیل نے واضح کر دیا ہے کہ روس اگر چاہے تو وہ شام کے راستے حزب اللہ کو دوبارہ مسلح ہونے سے روک کر اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔ حزب اللہ کے حامی گروپ کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی نیا پیغام نہیں ملا۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ تہران، واشنگٹن اور ماسکو میں اس کے حامیوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں، جبکہ حزب اللہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے پاس طویل جنگ اور اسرائیل میں راکٹ برسانے کے لیے کافی ہتھیار موجود ہیں۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News