پاکستان کمیونٹی کی جانب سے سفارتخانہ پاکستان ماسکو کے قونصلر عامر پرویز کے اعزاز میں افطارڈنر کا اہتمام

پاکستان کمیونٹی کی جانب سے سفارتخانہ پاکستان ماسکو کے قونصلر عامر پرویز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصلر عامر پرویز کا کہنا تھا کہ روس میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کی باہمی تجارت اور روس میں پاکستانی کلچر کے فروغ کے لیے پاکستانی کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ رمضان المبارک کے موقع پر منعقدہ اس افطار ڈنر میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر روزہ افطار کیا۔

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News