روس میں تعینات پاکستانی سفیرشفقت علی خان کی آج روسی فیڈ ریشن کے نائب وزیر خارجہ مورگولوف سےوزارت خارجہ میں ملاقات

روس میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان کی آج روسی فیڈریشن کے نائب وزیر خارجہ مورگولوف سے وزارت خارجہ میں ملاقات ہوئی ہے۔ نائب وزیر خارجہ مورگولوف نے سفیر پاکستان شفقت علی خان کا استقبال کیا۔ سفیر پاکستان نے روسی نائب وزیر خارجہ کو اپنی سفارتی اسناد کی نقول پیش کیں۔ ملاقات میں روس اور پاکستان کے تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کثیر الجہتی دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے، افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی اور بین الاقوامی ایجنڈے کے امور پر بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News