وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا شاہد گھمن کو خصوصی انٹرویو

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بیلاروس کے پریزیڈنٹ ہوٹل میں نمائندہ دنیا نیوز روس شاہد گھمن کو خصوصی انٹرویو دیا۔ شاہد گھمن نے پوچھا کہ دورہ کیسا رہا اور وزیراعظم کا کیا وژن ہے۔ وزیر نے کہا کہ بیلاروس کے ساتھ پاکستان کے بڑے درینہ تعلقات ہیں، اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو پاکستان کے ایک ایسے دوست ہیں جو پاکستان کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے نتیجے میں بڑے معاہدے سائن ہوں گے، اور ثقافت، سفارتکاری، دفاع اور دفاعی پیداوار سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی صدر سے اہم ملاقاتیں ہوئیں اور مشترکہ پریس کانفرنس بھی ہوئی، جس کے بعد معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں سائن ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صدر کے ساتھ بہت دوستی ہے اور وہ خصوصی دعوت پر آئے ہیں، اور پاکستان بیلاروس تعلقات بڑھیں گے جس کا فائدہ دونوں ممالک کی معیشتوں کو ہوگا۔

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ دنیا نیوز روس
Shahid Ghumman, Correspondent Dunya News Russia