پاک بھارت کشیدگی پر ڈاکٹر رکسانہ زیگون کا تجزیہ، انٹرویو شاہد گھمن

جیو پولیٹکس پر گہری نظر رکھنے والی روسی ماہر ڈاکٹر روکسلانا زیگن نے ماسکو میں نمائندہ دنیا نیوز شاہد گھمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے فوراً بعد بھارت نے بغیر کسی تحقیق کے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا۔ اب بھارتی حکومت اور میڈیا بغیر کسی ثبوت اور تحقیق کے پاکستان پر الزام لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے۔ بین الاقوامی اداروں کو پہلگام واقعے کی غیرجانبدار تحقیق کرتے ہوئے حقائق تک فوراً پہنچنا پڑے گا، ورنہ خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال جنگی صورتحال اختیار کر سکتی ہے۔ ڈاکٹر زیگن نے کہا کہ بھارتی پروپیگنڈا مشینری اور بھارتی میڈیا کا نظام اس قدر جارحانہ ہے کہ عالمی برادری کے لیے سرحد پر اصل صورتحال کا تنقیدی جائزہ لینے یا کسی نتیجے تک پہنچنے کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حمایت کی ہے، لیکن عالمی برادری نے پاکستان کو اپنا موقف زیادہ زور سے سامنے لانے کا موقع نہیں دیا۔ گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات اور تحمل کی ضرورت پر بھی بات ہوئی۔

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ دنیا نیوز روس
Shahid Ghumman, Correspondent Dunya News Russia