یاسر فیض ملک کا شاہد گھمن کو انٹرویو، دنیا نیوز

پاکستان بزنس کونسل روس کے نائب صدر یاسر فیض ملک نے ماسکو میں نمائندہ دنیا نیوز روس شاہد گھمن کو انٹرویو دیا۔ انہوں نے کہا کہ روس میں پاکستانی طلبہ اور کاروباری افراد کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں، لیکن ان سے فائدہ اٹھانے کے لیے موثر حکومتی پالیسی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے لیے ویزا کوٹہ مختص کرنا ضروری ہے تاکہ روس میں تعلیمی مواقع میں اضافہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ 97 فیصد پاکستانی طلبہ داخلہ لے کر یونیورسٹی نہیں جاتے اور صرف 3 فیصد سنجیدگی سے پڑھتے ہیں، اور بہت سے طلبہ نے سرحد پار کرنے کی کوشش کی جس سے دھوکہ دہی کی شکایات بھی سامنے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ زبان کا ہے، طلبہ کو پہلے روسی زبان سیکھنی چاہیے اور پھر تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال روسی زبان کی تیاری کے لیے داخلے ملتے تھے، لیکن اس سال روسی یونیورسٹیاں پاکستانیوں کو داخلے یا دعوت نامے نہیں دے رہیں، اور اگر دونوں حکومتوں کے درمیان مفاہمتی یادداشتیں طے پا جائیں اور زیر التوا معاہدہ مکمل ہو جائے تو طلبہ کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو کسی ایجنٹ کی ضرورت نہیں، وہ براہ راست یونیورسٹی کو ای میل کر کے داخلے یا اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، اور یونیورسٹیاں جواب دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس میں ملازمتوں کے بہت مواقع ہیں، اور اگر حکومت کو یقین ہو جائے کہ بھیجے گئے طلبہ پڑھیں گے اور صحیح طریقے سے کام کریں گے تو اعتماد بڑھے گا۔

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ دنیا نیوز روس
Shahid Ghumman, Correspondent Dunya News Russia