ملک شہباز صدر پاکستان کمیونٹی روس کا انٹرویو
پاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز کا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں فوجی آپریشن کر رہا ہے کیونکہ یوکرین گزشتہ کئی برسوں سے دونباس اور لوگانسک کی جمہوریہ پر گولہ باری کر رہا تھا جس سے ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ماسکو میں نمائندہ 92 نیوز شاہد گھمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس پر پابندیوں کی وجہ سے روسی معیشت پر کچھ منفی اثرات پڑے ہیں لیکن روس جلد اس کو کنٹرول کر لے گا جبکہ ڈالر بھی سو روبل سے نیچے آ جائے گا۔ ملک شہباز کا کہنا تھا کہ یہ روس کے خلاف پروپیگنڈا ہے کہ یہ کسی ملک کے اوپر حملہ ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جن دونوں جمہوریہ کو روس نے تسلیم کیا ہے ان پر یوکرین پچھلے آٹھ سال سے مسلسل گولہ باری کر رہا تھا جس میں دس ہزار سے زائد بے گناہ شہری مارے گئے جن میں پانچ سو چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روس نے کسی ملک کے اوپر حملہ نہیں کیا بلکہ اس نے ان گروہوں کے خلاف یہ آپریشن شروع کیا جو مسلسل بے گناہ لوگوں کو مار رہے تھے اور یہ آپریشن آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا روس پر پابندیاں لگا رہی ہے اور ان پابندیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں ایک بہت بڑا معاشی بحران شروع ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں جو پیٹرول پہلے تین ڈالر کا تھا، اب تقریباً نو ڈالر کا گیلن ہو گیا ہے اور پوری دنیا میں اس وقت پیٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف روس کو نقصان نہیں بلکہ پوری دنیا کو نقصان ہو رہا ہے اور آنے والے دنوں میں جب یہ جنگ ختم ہو جائے گی اور یوکرین روس کے تحفظات پر اس کی شرائط کو تسلیم کر لے گا تو اس کے بعد حالات بہتری کی طرف آئیں گے اور قیمتیں اپنے معمول پر آ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جب لڑائی شروع ہوئی تو ڈالر پچھتر روبل کا تھا اور آج ایک سو اکتیس سے ایک سو پینتیس روبل تک پہنچ گیا ہے، اس سے پہلے یہ ایک سو پچاس تک بھی گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ سے ہر چیز کی قیمت دگنی ہو گئی ہے، جو چیز سو روبل کی تھی وہ دو سو روبل کی ہو گئی اور خریدار کو ایک دم سو فیصد مہنگائی محسوس ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی یہ جنگ ختم ہوگی، امید ہے کہ ڈالر نوے سے پچانوے روبل پر آ جائے گا اور مہنگائی واپس آئے گی اور قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ بیس سے پچیس فیصد اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اگلے ہفتے کے آخر تک یہ آپریشن مکمل ہو جائے گا اور یوکرین گھٹنوں پر آ جائے گا اور روس کی ساری شرائط ماننے کو تیار ہے جو ایک ہفتہ پہلے، دس دن پہلے وہ نہیں مان رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس نے چھ مہینے سے سال بھر تک کہا کہ ہمیں یہ تحفظات ہیں، ان کو دور کیا جائے لیکن اسے کوئی مثبت جواب نہیں ملا جس سے مجبوراً روس کو یہ قدم اٹھانا پڑا اور اس نے فوجی آپریشن شروع کیا جو نازی گروپوں کے خلاف ہے جنہوں نے یوکرینیوں کو بھی یرغمال بنایا ہوا ہے۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News

شاہد گھمن پاکستان کے سینئر صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور بین الاقوامی امور کے ماہر ہیں۔ وہ اس وقت پاکستان کے صفِ اول کے نیوز چینل دنیا نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے ماسکو میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اردو نیوز پلیٹ فارم وائس آف رشیا کے ایڈیٹر بھی ہیں۔
انہوں نے 1996ء میں اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا اور پاکستان کے مختلف معتبر اخبارات، خبر رساں اداروں اور ٹیلی وژن چینلز کے ساتھ کام کیا۔ شاہد گھمن نے 2017ء سے فروری 2025ء تک 92 نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جبکہ فروری 2025ء سے وہ دنیا نیوز کے لیے روس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
شاہد گھمن 2018ء سے روسی وزارتِ خارجہ کے ساتھ باقاعدہ ایکریڈیٹڈ غیر ملکی صحافی ہیں۔ روس کی داخلی و خارجہ سیاست، پاکستان اور روس کے تعلقات، وسطی ایشیا، بین الاقوامی سفارت کاری، دفاع، توانائی اور جغرافیائی سیاست ان کی صحافتی دلچسپی اور تخصص کے اہم شعبے ہیں۔
وہ اپنی رپورٹس، کالموں، خصوصی انٹرویوز اور تجزیوں میں درست معلومات، حقائق پر مبنی تحقیق اور متوازن نقطۂ نظر کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔
Shahid Ghumman is a senior Pakistani journalist, analyst, columnist and international affairs specialist. He is currently based in Moscow, serving as the Russia Correspondent for Dunya News, one of Pakistan’s leading news channels. He is also the Editor of the Urdu-language news platform Voice of Russia.
He began his journalistic career in 1996 and has worked with several respected Pakistani newspapers, news organizations and television channels. He served as the Russia Correspondent for 92 News from 2017 until February 2025 and has been reporting from Russia for Dunya News since February 2025.
Shahid Ghumman has been officially accredited as a foreign correspondent by the Ministry of Foreign Affairs of the Russian Federation since 2018. His principal areas of coverage include Russia’s domestic and foreign policy, Pakistan-Russia relations, Central Asia, international diplomacy, defence, energy and geopolitics.
Through his reports, columns, exclusive interviews and analyses, he remains committed to accurate information, fact-based research and balanced journalism.
