فوڈ سٹی ماسکو میں چوہدری زاہد خورشید کا انٹرویو
ماسکو میں مقیم پاکستانی بزنس مین چوہدری زاہد خورشید کا کہنا ہے کہ روس میں مغربی پابندیوں کے باوجود کاروباری سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں۔ پاکستانیوں کے لیے روس میں کاروبار کرنے کے کھلے مواقع ہیں لیکن حکومت پاکستان کی عدم دلچسپی کی وجہ سے روس میں چاول کا کاروبار کرنے والے تاجر شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ پاکستان سے روس کے لیے چاول ایکسپورٹ کرنے کے لیے صرف چار کمپنیوں کو اجازت دی گئی ہے جو سراسر زیادتی ہے۔ انہوں نے ماسکو کی فوڈ سٹی میں نمائندہ 92 نیوز شاہد گھمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس میں کاروبار کرنا اب سونے کی چڑیا کے برابر ہے۔ امریکہ اور روس پر لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے ہم سرکاری طور پر پیسہ کسی بھی ملک نہیں بھیج سکتے اور نہ سرکاری طور پر ہمارے پاس سامان آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس میں کسی چیز کی کوئی قلت نہیں ہے اور ماسکو میں زندگی معمول کے مطابق جاری ہے۔ چاول کے کاروبار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چار سال پاکستان کے چاول پر پابندی لگی رہی اور اس کے بعد جب چار سال کے بعد پابندی ہٹائی گئی تو صرف چار پاکستانی کمپنیوں کو اجازت دی گئی کہ وہ چاول روس میں ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔ پاکستان کا چاول دنیا میں نمبر ون باسمتی چاول سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے چاول ہر جگہ سے آتا ہے اور اس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی چاول کی اتنی مانگ ہے کہ آپ کسی بھی دکان پر چلے جائیں، پاکستانی چاول ہر جگہ ملتا ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ چاول کی درآمد کو سب کے لیے کھول دیا جائے اور جو بھی درآمد کرنا چاہتا ہے اسے اجازت دی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں آج ہی سفیر پاکستان سے ان کی ملاقات ہوئی ہے اور انہیں یقین ہے کہ جلد اس مسئلے کا حل نکل آئے گا۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News

شاہد گھمن پاکستان کے سینئر صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور بین الاقوامی امور کے ماہر ہیں۔ وہ اس وقت پاکستان کے صفِ اول کے نیوز چینل دنیا نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے ماسکو میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اردو نیوز پلیٹ فارم وائس آف رشیا کے ایڈیٹر بھی ہیں۔
انہوں نے 1996ء میں اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا اور پاکستان کے مختلف معتبر اخبارات، خبر رساں اداروں اور ٹیلی وژن چینلز کے ساتھ کام کیا۔ شاہد گھمن نے 2017ء سے فروری 2025ء تک 92 نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جبکہ فروری 2025ء سے وہ دنیا نیوز کے لیے روس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
شاہد گھمن 2018ء سے روسی وزارتِ خارجہ کے ساتھ باقاعدہ ایکریڈیٹڈ غیر ملکی صحافی ہیں۔ روس کی داخلی و خارجہ سیاست، پاکستان اور روس کے تعلقات، وسطی ایشیا، بین الاقوامی سفارت کاری، دفاع، توانائی اور جغرافیائی سیاست ان کی صحافتی دلچسپی اور تخصص کے اہم شعبے ہیں۔
وہ اپنی رپورٹس، کالموں، خصوصی انٹرویوز اور تجزیوں میں درست معلومات، حقائق پر مبنی تحقیق اور متوازن نقطۂ نظر کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔
Shahid Ghumman is a senior Pakistani journalist, analyst, columnist and international affairs specialist. He is currently based in Moscow, serving as the Russia Correspondent for Dunya News, one of Pakistan’s leading news channels. He is also the Editor of the Urdu-language news platform Voice of Russia.
He began his journalistic career in 1996 and has worked with several respected Pakistani newspapers, news organizations and television channels. He served as the Russia Correspondent for 92 News from 2017 until February 2025 and has been reporting from Russia for Dunya News since February 2025.
Shahid Ghumman has been officially accredited as a foreign correspondent by the Ministry of Foreign Affairs of the Russian Federation since 2018. His principal areas of coverage include Russia’s domestic and foreign policy, Pakistan-Russia relations, Central Asia, international diplomacy, defence, energy and geopolitics.
Through his reports, columns, exclusive interviews and analyses, he remains committed to accurate information, fact-based research and balanced journalism.
