ڈاکٹر زاہد علی خان کا انٹرویو، سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم
چودہ جون سے سترہ جون تک شروع ہونے والا سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم بڑی اہمیت کا حامل ہے اور اگر پاکستان بھرپور تیاری کے ساتھ اس میں شرکت کرے تو بہت سے فوائد حاصل کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹریڈ ہاؤس روس کے ڈاکٹر زاہد علی خان نے سینٹ پیٹرزبرگ میں 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ اس وقت سینٹ پیٹرزبرگ میں موجود ڈاکٹر زاہد علی خان سے پوچھا گیا کہ اس فورم کی کیا اہمیت ہے اور پاکستان اس میں شرکت کرے تو کیا حاصل کر سکتا ہے اور دنیا اس فورم سے کیا حاصل کر رہی ہے۔ ڈاکٹر زاہد علی خان کا کہنا تھا کہ سینٹ پیٹرزبرگ اکنامک فورم ہر سال ہوتا ہے اور وہ تقریباً انتیس سال سے اس میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ اتنا بڑا ورلڈ اکنامک فورم ہے جس میں تقریباً ایک سو چالیس سے ایک سو پینتالیس ممالک حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں پاکستان میں بہت کام کیا اور ہر سال جا کر پاکستان میں سینٹ پیٹرزبرگ اکنامک فورم کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ یقیناً اتنا بڑا فورم ہے کہ روس دنیا کے بہت سے ملکوں کو تجارت کے لیے دعوت دیتا ہے اور روس نے اپنے دروازے کھولے ہوئے ہیں کہ بہت سی تجارتی کمپنیاں روس آئیں اور اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ روس میں کیا بزنس ہو رہا ہے اور یہاں سے تعلقات پیدا کریں۔ ان کے مطابق ہر سال اکنامک فورم میں تقریباً ایک ہزار ایک سو معاہدے سائن ہوتے ہیں۔ پاکستان اس معاملے میں کافی پیچھے ہے اور پاکستان نے کافی کوشش نہیں کی۔ دو سال پہلے فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس پاکستان کا وفد آیا تھا لیکن وہ یہاں سے کچھ لے کر نہیں گئے۔ انہوں نے نہ کوئی ایگریمنٹ کیا اور نہ ہی بڑے پیمانے پر پاکستان کی تیاری ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت سی وجوہات ہیں، فورم کے بارے میں دلچسپی نہیں تھی کیونکہ اس کے بارے میں معلومات نہیں تھیں۔ ان کے مطابق وہ چار پانچ سال سے اس فورم کو کور کر رہے ہیں اور سفیر صاحب جاتے ہیں لیکن کوئی بڑا وفد نہیں آتا ہے۔ اس دفعہ سنا ہے کہ ایک وفد بھی آ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان سے بڑے پیمانے پر تجارتی لوگ آئیں اور وہ یہاں پر فعال کردار ادا کریں تو ان کی تجارت بہت بڑے پیمانے پر بڑھ سکتی ہے اور اس میں کامیابی بھی ہو سکتی ہے۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News

شاہد گھمن پاکستان کے سینئر صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور بین الاقوامی امور کے ماہر ہیں۔ وہ اس وقت پاکستان کے صفِ اول کے نیوز چینل دنیا نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے ماسکو میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اردو نیوز پلیٹ فارم وائس آف رشیا کے ایڈیٹر بھی ہیں۔
انہوں نے 1996ء میں اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا اور پاکستان کے مختلف معتبر اخبارات، خبر رساں اداروں اور ٹیلی وژن چینلز کے ساتھ کام کیا۔ شاہد گھمن نے 2017ء سے فروری 2025ء تک 92 نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جبکہ فروری 2025ء سے وہ دنیا نیوز کے لیے روس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
شاہد گھمن 2018ء سے روسی وزارتِ خارجہ کے ساتھ باقاعدہ ایکریڈیٹڈ غیر ملکی صحافی ہیں۔ روس کی داخلی و خارجہ سیاست، پاکستان اور روس کے تعلقات، وسطی ایشیا، بین الاقوامی سفارت کاری، دفاع، توانائی اور جغرافیائی سیاست ان کی صحافتی دلچسپی اور تخصص کے اہم شعبے ہیں۔
وہ اپنی رپورٹس، کالموں، خصوصی انٹرویوز اور تجزیوں میں درست معلومات، حقائق پر مبنی تحقیق اور متوازن نقطۂ نظر کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔
Shahid Ghumman is a senior Pakistani journalist, analyst, columnist and international affairs specialist. He is currently based in Moscow, serving as the Russia Correspondent for Dunya News, one of Pakistan’s leading news channels. He is also the Editor of the Urdu-language news platform Voice of Russia.
He began his journalistic career in 1996 and has worked with several respected Pakistani newspapers, news organizations and television channels. He served as the Russia Correspondent for 92 News from 2017 until February 2025 and has been reporting from Russia for Dunya News since February 2025.
Shahid Ghumman has been officially accredited as a foreign correspondent by the Ministry of Foreign Affairs of the Russian Federation since 2018. His principal areas of coverage include Russia’s domestic and foreign policy, Pakistan-Russia relations, Central Asia, international diplomacy, defence, energy and geopolitics.
Through his reports, columns, exclusive interviews and analyses, he remains committed to accurate information, fact-based research and balanced journalism.
