پاکستان کمیونٹی سینٹ پیٹرزبرگ کے صدر ڈاکٹر فاروق احمد خان ہوتی اور ڈاکٹر سیدغفران شاہ کا خصوصی انٹرویو
سینٹ پیٹرزبرگ میں پاکستان کمیونٹی سینٹ پیٹرزبرگ روس کے روح رواں ڈاکٹر فاروق احمد خان ہوتی اور ڈاکٹر سید غفران شاہ کا خصوصی انٹرویو، میزبان شاہد گھمن۔ گفتگو سینٹ پیٹرزبرگ کے ممتاز بزنس مین مدثر کی سرپرستی میں چلنے والے ایک کیفے میں ہوئی جہاں رمضان میں پاکستانی کمیونٹی کے افطار ڈنر بھی ہوتے رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہوتی نے بتایا کہ وہ 2007 سے پاکستانی کمیونٹی کی قیادت کر رہے ہیں اور کمیونٹی کے مسائل میں صحت اور دستاویزات سب سے اہم ہیں، بہت سے پاکستانی قانونی بنیاد پر نہیں ہیں اس لیے ان کی صحت کا مسئلہ بہت ہوتا ہے، روس میں انشورنس والے ہر شخص کا علاج مفت ہوتا ہے لیکن یہ لڑکے دستاویزات کو نہیں سمجھتے اور بغیر انشورنس کے کام کرتے ہیں، ڈاکٹر ہوتی ذاتی طور پر ان کی انشورنس کرواتے ہیں۔ ڈاکٹر غفران نے بتایا کہ سب سے زیادہ مسائل ان نوجوانوں کے ہیں جو مزدوری کے لیے پاکستان سے آئے ہیں، انہیں روسی زبان نہیں آتی اس لیے اچھی نوکری نہیں مل سکتی اور وہ منڈیوں میں دیہاڑی دار مزدوری کرتے ہیں، تنخواہ تھوڑی ہوتی ہے اور سردیوں میں وہ جلدی بیمار ہو جاتے ہیں۔ مہمانوں نے پاکستان سے آنے والوں کو مشورہ دیا کہ روس میں کاروبار کے بہت مواقع ہیں لیکن یورپ کے برعکس یہاں انگریزی سے کام نہیں چلتا، روسی زبان ضروری ہے، نوکری آسانی سے نہیں ملتی اس لیے کاروبار ہی راستہ ہے، سینٹ پیٹرزبرگ میں مدثر سمیت کئی پاکستانی کامیاب کاروبار کر رہے ہیں، ان کی دکانیں اور کیفے ہیں۔ تجارت کے شعبے میں صرف پانچ چھے لوگ کام کر رہے ہیں جبکہ پاکستان سے کپڑے اور سبزیاں آ رہی ہیں اور یہاں سے اسٹیل اور ٹیکنالوجی پاکستان جا سکتی ہے، ہم اتنی بڑی مارکیٹ سے فائدہ نہیں اٹھا رہے ہیں۔ مہمانوں نے کہا کہ سینٹ پیٹرزبرگ میں پاکستانی قونصل خانے کا چھوٹا سا دفتر بھی بہت ضروری ہے کیونکہ پاسپورٹ کی تجدید کے لیے ماسکو جانا پڑتا ہے جس میں دو تین دن لگ جاتے ہیں اور ہوٹل، کھانا اور سفر کا کافی خرچہ ہوتا ہے، کمیونٹی اس دفتر کا خرچہ برداشت کرنے کو تیار ہے۔ مہمانوں نے خبردار کیا کہ روس سے یورپ جانے کا راستہ ایک غلط امید ہے، روس کی سرحدیں مکمل طور پر بند ہیں، کئی پاکستانی اس دھوکے میں آ کر ڈیپورٹیشن سینٹر میں بیٹھے ہیں، ایجنٹوں نے ان سے پیسے لے کر انہیں دھوکا دیا اور پولیس انہیں پکڑ کر جیل بھیج دیتی ہے۔ ڈاکٹر ہوتی نے بتایا کہ 1970 میں روس اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت پاکستانی ڈگریاں روس میں قبول ہیں، اس لیے پڑھے لکھے پاکستانی ڈاکٹر اور انجینئر یہاں آ کر سرکاری نوکریاں بھی کر سکتے ہیں۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News

شاہد گھمن پاکستان کے سینئر صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور بین الاقوامی امور کے ماہر ہیں۔ وہ اس وقت پاکستان کے صفِ اول کے نیوز چینل دنیا نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے ماسکو میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اردو نیوز پلیٹ فارم وائس آف رشیا کے ایڈیٹر بھی ہیں۔
انہوں نے 1996ء میں اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا اور پاکستان کے مختلف معتبر اخبارات، خبر رساں اداروں اور ٹیلی وژن چینلز کے ساتھ کام کیا۔ شاہد گھمن نے 2017ء سے فروری 2025ء تک 92 نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جبکہ فروری 2025ء سے وہ دنیا نیوز کے لیے روس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
شاہد گھمن 2018ء سے روسی وزارتِ خارجہ کے ساتھ باقاعدہ ایکریڈیٹڈ غیر ملکی صحافی ہیں۔ روس کی داخلی و خارجہ سیاست، پاکستان اور روس کے تعلقات، وسطی ایشیا، بین الاقوامی سفارت کاری، دفاع، توانائی اور جغرافیائی سیاست ان کی صحافتی دلچسپی اور تخصص کے اہم شعبے ہیں۔
وہ اپنی رپورٹس، کالموں، خصوصی انٹرویوز اور تجزیوں میں درست معلومات، حقائق پر مبنی تحقیق اور متوازن نقطۂ نظر کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔
Shahid Ghumman is a senior Pakistani journalist, analyst, columnist and international affairs specialist. He is currently based in Moscow, serving as the Russia Correspondent for Dunya News, one of Pakistan’s leading news channels. He is also the Editor of the Urdu-language news platform Voice of Russia.
He began his journalistic career in 1996 and has worked with several respected Pakistani newspapers, news organizations and television channels. He served as the Russia Correspondent for 92 News from 2017 until February 2025 and has been reporting from Russia for Dunya News since February 2025.
Shahid Ghumman has been officially accredited as a foreign correspondent by the Ministry of Foreign Affairs of the Russian Federation since 2018. His principal areas of coverage include Russia’s domestic and foreign policy, Pakistan-Russia relations, Central Asia, international diplomacy, defence, energy and geopolitics.
Through his reports, columns, exclusive interviews and analyses, he remains committed to accurate information, fact-based research and balanced journalism.
