ورلڈ یوتھ فیسٹیول 2024 سوچی میں آئی سی ایف کے صدر فخرالدین گوزیت کا انٹرویو

انٹرنیشنل کیمپ فیلوشپ کے صدر فخرالدین گوزیت نے سوچی میں ورلڈ یوتھ فیسٹیول کے موقع پر نمائندہ 92 نیوز شاہد گھمن سے خصوصی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم ایک سو دس ممالک میں فلاحی کاموں میں مصروف ہے۔ جہاں مقامی اسکول کام نہیں کرتے، وہاں ان کی تنظیم کیمپوں کے ذریعے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ روسی حکومت نے ڈیڑھ سو ممالک سے ڈھائی ہزار سے زائد افراد کو ایک جگہ جمع کر کے نوجوانوں کو اپنے مستقبل کے بارے میں بات کرنے کا موقع دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ بہترین انداز میں چل رہا ہے اور نوجوان مختلف سیشنز میں شریک ہو کر دنیا بھر کے ممتاز مقررین اور رہنماؤں کو سن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس شاندار تقریب کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے ہیں اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں پچیس ہزار سے زائد شرکا اور ایک سو اسی سے زائد ممالک موجود ہیں اور یہ نوجوانوں کو اکٹھا کر کے ان کے مستقبل پر بات کرنے کا بہترین موقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کیمپ فیلوشپ دنیا کی سب سے بڑی کیمپ کمیونٹی ہے جس کے چالیس ہزار کیمپ ہیں جبکہ امریکہ میں پندرہ ہزار کیمپ ہیں اور چین بھی کیمپوں کی تعلیم کو بہت اہمیت دے رہا ہے۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News