رخمونوف خایم رئوفووچ کا انٹرویو، ورلڈ یوتھ فورم 2024 سوچی، تاجکستان
تاجکستان کے سائنسدان رخمونوف خایم رئوفووچ نے سوچی میں ورلڈ یوتھ فورم کے موقع پر نمائندہ 92 نیوز شاہد گھمن سے خصوصی گفتگو کی۔ رخمونوف خایم رئوفووچ تاجکستان کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے صدر کے معاون ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیسٹیول بہت اہم ہے کیونکہ یہ مختلف ممالک کے نوجوان سائنسدانوں کو ایک جگہ جمع کرتا ہے۔ اس فیسٹیول میں دنیا کے تقریباً ایک سو اٹھاسی ممالک سے پچیس ہزار افراد نے شرکت کی۔ تاجکستان کی ٹیم کے تقریباً تین سو افراد نے ثقافت، سائنس اور نوجوانوں کی سیاست سمیت مختلف شعبوں میں شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سائنس کے شعبے سے وابستہ ہیں اور گزشتہ دس بارہ سال سے مختلف تقریبات، فیسٹیولز اور سیمینارز میں شرکت کر رہے ہیں۔ دیگر فیسٹیولز میں زیادہ سے زیادہ ایک سو پچاس یا دو سو شرکا ہوتے ہیں جبکہ یہ فیسٹیول حیرت انگیز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیسٹیول مستقبل کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوگا کیونکہ نوجوان سائنس اور ثقافت سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے اہم بات اتحاد ہے کیونکہ ہمارا گھر زمین ہے اور ہمیں قومیت، مذہب اور زبان کے اختلافات سے بالاتر ہو کر زمین کی حفاظت کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ ایسے فیسٹیول جاری رہیں کیونکہ دوستی سے ہمارا مستقبل بہتر ہوگا۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News

شاہد گھمن پاکستان کے سینئر صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور بین الاقوامی امور کے ماہر ہیں۔ وہ اس وقت پاکستان کے صفِ اول کے نیوز چینل دنیا نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے ماسکو میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اردو نیوز پلیٹ فارم وائس آف رشیا کے ایڈیٹر بھی ہیں۔
انہوں نے 1996ء میں اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا اور پاکستان کے مختلف معتبر اخبارات، خبر رساں اداروں اور ٹیلی وژن چینلز کے ساتھ کام کیا۔ شاہد گھمن نے 2017ء سے فروری 2025ء تک 92 نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جبکہ فروری 2025ء سے وہ دنیا نیوز کے لیے روس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
شاہد گھمن 2018ء سے روسی وزارتِ خارجہ کے ساتھ باقاعدہ ایکریڈیٹڈ غیر ملکی صحافی ہیں۔ روس کی داخلی و خارجہ سیاست، پاکستان اور روس کے تعلقات، وسطی ایشیا، بین الاقوامی سفارت کاری، دفاع، توانائی اور جغرافیائی سیاست ان کی صحافتی دلچسپی اور تخصص کے اہم شعبے ہیں۔
وہ اپنی رپورٹس، کالموں، خصوصی انٹرویوز اور تجزیوں میں درست معلومات، حقائق پر مبنی تحقیق اور متوازن نقطۂ نظر کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔
Shahid Ghumman is a senior Pakistani journalist, analyst, columnist and international affairs specialist. He is currently based in Moscow, serving as the Russia Correspondent for Dunya News, one of Pakistan’s leading news channels. He is also the Editor of the Urdu-language news platform Voice of Russia.
He began his journalistic career in 1996 and has worked with several respected Pakistani newspapers, news organizations and television channels. He served as the Russia Correspondent for 92 News from 2017 until February 2025 and has been reporting from Russia for Dunya News since February 2025.
Shahid Ghumman has been officially accredited as a foreign correspondent by the Ministry of Foreign Affairs of the Russian Federation since 2018. His principal areas of coverage include Russia’s domestic and foreign policy, Pakistan-Russia relations, Central Asia, international diplomacy, defence, energy and geopolitics.
Through his reports, columns, exclusive interviews and analyses, he remains committed to accurate information, fact-based research and balanced journalism.
