ای ای ایف 2024 ولادی ووسٹوک میں ڈاکٹر روشن عباسوف کا انٹرویو

روس کے شہر ولادی وستوک میں جاری ایسٹرن اکنامک فورم 2024 کے موقع پر مفتیان کونسل روس کے فرسٹ ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر روشن عباسوف نے نمائندہ 92 نیوز شاہد گھمن کو خصوصی انٹرویو دیا۔ ڈاکٹر عباسوف نے کہا کہ ایسٹرن اکنامک فورم میں بہت سے اسلامی ممالک حصہ لے رہے ہیں اور روس اسلامی دنیا کے ساتھ بہترین تعلقات بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فورم میں ثقافت اور مذہب پر بھی بات ہو سکتی ہے اور اس میں شریک ممالک کے ساتھ اچھے تعاون کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عباسوف نے پاکستان سے آنے والے بھائیوں کو بھی فورم میں شرکت کی دعوت دی۔

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News