روسی اور بین الاقوامی صحافیوں کا دورہ شپ یارڈ ماسکو
روس کے دارالحکومت ماسکو کے علاقے ناگاتنسکی زاتون میں قائم جدید شپ یارڈ ماسکو وارف میں روسی اور بین الاقوامی صحافیوں کے لیے خصوصی میڈیا وزٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اس دورے کا مقصد دارالحکومت میں ماحول دوست دریائی ٹرانسپورٹ کے منصوبوں سے میڈیا کو براہ راست آگاہ کرنا تھا۔ صحافیوں کو الیکٹرک اور ہائبرڈ جہازوں کی تیاری کی ٹیکنالوجی اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صحافیوں کو جہازوں کی تیاری کے مختلف مراحل دکھائے گئے جن میں ڈیزائننگ، دھات کی ڈھلائی کی تیاری، بیٹری سسٹم کی تنصیب، الیکٹرک انجن کی فٹنگ اور فٹنگ ٹیسٹنگ شامل تھی۔ میڈیا نمائندوں نے شپ یارڈ کے پروڈکشن یونٹ اور ورکشاپ کا بھی تفصیلی مشاہدہ کیا۔ شپ یارڈ میں جہازوں کے مختلف ماڈل بھی رکھے گئے۔ اس موقع پر ماسکو ٹرانسپورٹ کے سربراہ اور موسگورٹرانس کے ڈائریکٹر جنرل نکولائی اناتولیویچ آساؤلوف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ شپ یارڈ جدید ترین ٹیکنالوجی پر قائم کیا گیا ہے اور یہاں مکمل طور پر ماحول دوست پیداواری عمل اختیار کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق دو ہزار تیس تک ماسکو وارف میں چالیس جدید الیکٹرک جہاز شامل کیے جائیں گے جو دارالحکومت کے باقاعدہ دریائی روٹس پر چلیں گے اور ڈیزل سے چلنے والے جہازوں کی جگہ لیں گے۔ انتظامیہ کے مطابق اسی شپ یارڈ میں جدید ریور کروز جہاز ماسکو کا سنہری حلقہ بھی تیار کیا جا رہا ہے جو دو ہزار تیس تک مکمل ہوگا اور روس کے مختلف تاریخی شہروں کے درمیان سیاحتی سفر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ آخر میں جہاز کے کپتان نے نمائندہ دنیا نیوز سمیت تمام صحافیوں کو جہاز چلانے کی مشق بھی کرائی۔ ماسکو کا شپ یارڈ جہازوں کی صنعت میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ دنیا نیوز روس
Shahid Ghumman, Correspondent Dunya News Russia

شاہد گھمن پاکستان کے سینئر صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور بین الاقوامی امور کے ماہر ہیں۔ وہ اس وقت پاکستان کے صفِ اول کے نیوز چینل دنیا نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے ماسکو میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اردو نیوز پلیٹ فارم وائس آف رشیا کے ایڈیٹر بھی ہیں۔
انہوں نے 1996ء میں اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا اور پاکستان کے مختلف معتبر اخبارات، خبر رساں اداروں اور ٹیلی وژن چینلز کے ساتھ کام کیا۔ شاہد گھمن نے 2017ء سے فروری 2025ء تک 92 نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جبکہ فروری 2025ء سے وہ دنیا نیوز کے لیے روس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
شاہد گھمن 2018ء سے روسی وزارتِ خارجہ کے ساتھ باقاعدہ ایکریڈیٹڈ غیر ملکی صحافی ہیں۔ روس کی داخلی و خارجہ سیاست، پاکستان اور روس کے تعلقات، وسطی ایشیا، بین الاقوامی سفارت کاری، دفاع، توانائی اور جغرافیائی سیاست ان کی صحافتی دلچسپی اور تخصص کے اہم شعبے ہیں۔
وہ اپنی رپورٹس، کالموں، خصوصی انٹرویوز اور تجزیوں میں درست معلومات، حقائق پر مبنی تحقیق اور متوازن نقطۂ نظر کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔
Shahid Ghumman is a senior Pakistani journalist, analyst, columnist and international affairs specialist. He is currently based in Moscow, serving as the Russia Correspondent for Dunya News, one of Pakistan’s leading news channels. He is also the Editor of the Urdu-language news platform Voice of Russia.
He began his journalistic career in 1996 and has worked with several respected Pakistani newspapers, news organizations and television channels. He served as the Russia Correspondent for 92 News from 2017 until February 2025 and has been reporting from Russia for Dunya News since February 2025.
Shahid Ghumman has been officially accredited as a foreign correspondent by the Ministry of Foreign Affairs of the Russian Federation since 2018. His principal areas of coverage include Russia’s domestic and foreign policy, Pakistan-Russia relations, Central Asia, international diplomacy, defence, energy and geopolitics.
Through his reports, columns, exclusive interviews and analyses, he remains committed to accurate information, fact-based research and balanced journalism.
