سفارتخانہ پاکستان ماسکو کی جانب سے سینٹ پیٹرزبرگ میں کثیر تعداد میں راشن بھجوایاگیا جہاں پر جان محمد خان اور ان کی ٹیم نے 101 پاکستانیوں میں راشن تقسیم کیا

سفارتخانہ پاکستان ماسکو کی جانب سے سینٹ پیٹرزبرگ میں کثیر تعداد میں راشن بھجوایا گیا جہاں پر پاکستان ایسوسی ایشن سینٹ پیٹرزبرگ کے صدر جان محمد خان، ڈاکٹر مختار، داؤد شاہ اور ان کی ٹیم نے ایک سو ایک پاکستانیوں میں راشن تقسیم کیا۔ راشن کے الگ الگ بیگ بنائے گئے جو اوورسیز پاکستانیوں میں بانٹے گئے۔ پاکستان ایسوسی ایشن سینٹ پیٹرزبرگ کے صدر جان محمد خان نے اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کو بھرپور سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔ کرونا کی وبا جس ملک میں ہم رہ رہے ہیں، روس میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کی وجہ سے روز میں کاروباری سرگرمیاں ماند ہو چکی ہیں۔ اس صورتحال میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، کاروبار اور روزگار بند ہونے کی وجہ سے کئی پاکستانی تکلیف دہ صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ مصیبت کی اس گھڑی میں روس میں موجود پاکستانی سفارتخانہ مخیر حضرات کی مدد سے اوورسیز پاکستانیوں کی بھرپور مدد کر رہا ہے۔ سفارتخانہ پاکستان ماسکو روس بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کی نہ صرف مدد میں مصروف ہے بلکہ پاکستانیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں بھی ہے۔ اس وقت روس میں کرونا سے پانچ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس کے ہاتھوں چھے ہزار سات سو پندرہ افراد جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News