سفارت خانہ پاکستان ماسکو کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق روس میں رہنے والے پاکستانی کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو اپنا اوریجنل پاسپورٹ، ڈاکومنٹس، اور ذاتی کوائف فراہم نہ کریں

سفارت خانہ پاکستان ماسکو کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق روس میں رہنے والے پاکستانی کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو اپنا اوریجنل پاسپورٹ، ڈاکومنٹس اور ذاتی کوائف فراہم نہ کریں۔ سفارت خانے کے مطابق سفارت خانے سے متعلقہ کسی بھی قسم کی مدد یا ڈاکومنٹ کے لیے سفارت خانے کی کونسلر سیکشن سے رابطہ کر کے اپنی مطلوبہ ڈاکومنٹ حاصل کریں۔ ترجمان کے مطابق سفارت خانے سے جن ڈاکومنٹس یا مدد کی ضرورت ہوتی ہے وہ ہر پاکستانی کا حق ہے اور سفارت خانے کے حکام اپنے اختیارات اور قانونی دائرے میں رہتے ہوئے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکومنٹس کی شکایات موصول ہو رہی ہیں جن کے مطابق لوگوں کو جعلی ڈاکومنٹس بنا کر بھی دیے جا رہے ہیں۔ اگر کوئی شخص کسی بھی جعلی کاغذ پر بیرون ملک میں پکڑا گیا تو اس کا وہ خود ذمہ دار ہو گا۔

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News