سفارت خانہ پاکستان ماسکو میں سفیر پاکستان شفقت علی خان کی زیرصدارت یوم سیاہ کشمیر کی تقریب

دنیا بھر کی طرح سفارت خانہ پاکستان ماسکو میں بھی کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ کشمیر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت سفیر پاکستان شفقت علی خان نے کی جبکہ تقریب میں پاکستان کمیونٹی کی اہم شخصیات اور سفارت خانے کے عملے نے شرکت کی۔ ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور ہیڈ آف چانسری نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ سفیر پاکستان شفقت علی خان نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی دہشت گردی کھل کر سامنے آ رہی ہے جبکہ کشمیریوں نے بھی اپنا راستہ چن لیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح کشمیریوں نے پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اسی طرح ہمارے دل بھی کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان اس جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News