پاکستانی سفارتخانہ بلغاریہ نے پاکستان کی وزارت آئی ٹی اور بلغاریہ کی وزارت ٹرانسپورٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے درمیان آن لائن آئی ٹی فورم کی میٹنگ

پاکستانی سفارتخانہ بلغاریہ نے پاکستان کی وزارت آئی ٹی اور بلغاریہ کی وزارت ٹرانسپورٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے درمیان آن لائن آئی ٹی فورم کی میٹنگ منعقد کی جس میں بلغاریہ کی جانب سے وزارت کے ڈائریکٹر سمیت سمال اور میڈیم انٹرپرائزز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور بورڈ ممبر بلغاریہ ایسوسی ایشن آف آئی ٹی نے تفصیلی بریفنگ دی۔ پاکستان کی طرف سے ممبر آئی ٹی وزارت آئی ٹی اور سیکریٹری جنرل پاکستان سافٹ ویئر ہاوسز ایسوسی ایشن نے تفصیلی بریفنگ دی اور پاکستان کے سافٹ ویئر سیکٹر سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی بلغاریہ میں سفیر مریم آفتاب نے کہا کہ یہ اس نوعیت کی پہلی میٹنگ ہے جس کا مقصد پاکستان اور بلغاریہ کی آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم کی ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کا بطور خاص ذکر کیا جس کی بدولت سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں کام آسان ہو رہا ہے اور انہوں نے کہا کہ اس طرح ایک دوسرے کی صلاحیتوں کو مربوط کیا جا سکتا ہے۔ میٹنگ کے اختتام پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ دونوں طرف آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کے مزید فروغ کے لیے مزید کام کریں گے اور اس ضمن میں روابط کو مزید کارآمد بنایا جائے گا۔ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بزنس سے متعلق ایک الگ آن لائن میٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News