پاک روس تعلقات دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں، اویس لغاری

پاک روس تعلقات دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے روسی میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان روس تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے پوری جدوجہد کر رہا ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ اویس لغاری نے پاکستان روس تعلقات، پاکستان کی برکس میں شمولیت کی خواہش اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ پاک روس تعلقات اور امریکی پابندیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ تعلقات کسی کے خلاف نہیں ہیں اور نہ ہی کسی کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے ہیں۔

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News