ڈاکٹر طارق چودھری کی جانب سے سفیر پاکستان محمد خالد جمالی اور ڈاکٹر شاہد حسن کے اعزاز میں اعشائیہ

ماسکو میں پاکستانی کمیونٹی نے سفیر پاکستان محمد خالد جمالی اور پاک روس ایجوکیشن ایمبیسیڈر ڈاکٹر شاہد حسن کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام اور کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے میزبان ممتاز پاکستانی بزنس مین ڈاکٹر طارق چودھری تھے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی قونصلر رانا خالد ضیا نے کہا کہ روس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی غیر سیاسی ہے اور پاکستان کا درد رکھنے والی کمیونٹی ہے۔ دیگر شخصیات نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاکستان کو کمزور کرنے والے عناصر کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت حالات مشکل ضرور ہیں لیکن پاکستان اس وقت درست سمت کی جانب گامزن ہے۔ سفیر پاکستان محمد خالد جمالی نے ڈاکٹر شاہد حسن اور ڈاکٹر طارق چودھری کی پاکستان کمیونٹی کے لیے خدمات کو بہت سراہا۔ آخر میں میزبان کی جانب سے سفیر محمد خالد جمالی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News