روس میں پاکستانیوں کے داخلے کو آسان بنانے کیلئے تیار ہیں، مایہ زخارووا

روس جنوری سے بھارتی شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے جا رہا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے پریس بریفنگ میں اعلان کیا۔ پاکستانیوں کی ویزا فری انٹری سے متعلق سوال پر ماریہ نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کے روس میں داخلے کو آسان بنانے کے لیے تیار ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا کی پریس بریفنگ میں سوال پوچھا گیا کہ روس دو ہزار پچیس میں بھارت کو ویزا فری انٹری دینے جا رہا ہے، کیا پاکستانیوں کے لیے بھی روس میں داخلے کے لیے نرمی یا آسانی پیدا کی جا سکتی ہے، جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی شہریوں کے روس میں داخلے کو آسان بنانے کے لیے تیار ہیں جس کے لیے پاکستان کو روس کے ساتھ دوبارہ داخلے کے بین الحکومتی معاہدے پر دستخط کرنے ہوں گے۔ ماریہ زخارووا کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ ویزا فری انٹری کے مسودے پر کام ہو رہا ہے اور ایسے مسودے پر پاکستان کے ساتھ بھی بات چیت پر غور کیا جا سکتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ویزا کے نظام میں تبدیلی سے پاکستانی شہریوں کو بھی روس کے ویزا کے حصول اور روس میں انٹری کے معاملات کو آسان بنایا جا سکے گا۔

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ 92 نیوز
Shahid Ghumman, Correspondent 92 News