سفارتخانہ پاکستان ماسکو کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام، رپورٹ شاہد گھمن دنیا نیوز
سفارت خانہ پاکستان ماسکو میں سفیر پاکستان محمد خالد جمالی کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات سمیت خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ عید ملن پارٹی میں پاکستان کے ملی نغمے پیش کیے گئے اور عید کا کیک بھی کاٹا گیا۔ عید ملن پارٹی کے مہمان خصوصی ماسکو کی ممتاز کاروباری شخصیت ڈاکٹر طارق چوہدری تھے۔ عید ملن پارٹی میں پاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز اور ڈاکٹر بابر اسلام سمیت کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عید ملن پارٹی میں پاکستان کے ملی نغمے پیش کیے گئے اور محمود بھٹی نے “اے وطن پیارے وطن” ملی نغمہ پیش کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ اس کے بعد محمود بھٹی کے بیٹے دانیل نے بانسری کی دھنیں پیش کیں۔ عید ملن پارٹی کی تقریب میں سفیر پاکستان محمد خالد جمالی نے ڈاکٹر طارق چوہدری، دفاعی اتاشی محمد آصف خان، ملک شہباز اور دیگر مہمانوں کے ساتھ مل کر پاکستانی بچوں میں عیدی تقسیم کی۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ سب سے پہلے اپنی طرف سے اور سفارت خانے کی طرف سے روس میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کو عید مبارک کا پیغام پہنچانا چاہتا ہوں اور آج کے دن ہمیں اپنے مسلمان بھائیوں کو خاص طور پر جو فلسطین میں غزہ میں ہیں اور جو جموں و کشمیر میں ہیں ان کو بھی یاد رکھنا چاہیے اور ان کو بھی آپ کے توسط سے عید مبارک پیش کرتا ہوں۔ تقریب میں شریک ایک رکن کا کہنا تھا کہ سفارت خانے میں عید الفطر کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بہت سے کھانے بنائے گئے اور بالکل گھر جیسی فیلنگ تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال یہ پروگرام منعقد کیا جاتا ہے اور ہر دفعہ اس میں کوئی نئی چیز ہوتی ہے اور اس بار بہت سے طلبہ بھی آئے تھے جنہوں نے پروگرام میں حصہ لیا اور کھانا بہت اچھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سب کو یہاں مل بیٹھ کر عید گزارنے کا موقع مل گیا ہے اور پردیس میں یہ ایک بہت بڑا تہوار محسوس ہو رہا ہے اور سب بہت انجوائے کر رہے ہیں۔ ایک اور شریک کا کہنا تھا کہ سفارت خانہ پاکستان ماسکو میں عید کا پروگرام بہت زبردست رہا اور بچوں کو عیدی ملی اور پاکستانی کھانوں سے مہمانوں نے لطف اٹھایا اور پاکستانی نغموں اور ثقافت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آج اس تقریب نے روس میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی کے لیے چار چاند لگا دیے ہیں اور آج موسم بھی اچھا ہے اور سب کی خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں۔ آخر میں سفیر پاکستان محمد خالد جمالی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور عید کی مبارک باد پیش کی۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ دنیا نیوز روس
Shahid Ghumman, Correspondent Dunya News Russia

شاہد گھمن پاکستان کے سینئر صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور بین الاقوامی امور کے ماہر ہیں۔ وہ اس وقت پاکستان کے صفِ اول کے نیوز چینل دنیا نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے ماسکو میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اردو نیوز پلیٹ فارم وائس آف رشیا کے ایڈیٹر بھی ہیں۔
انہوں نے 1996ء میں اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا اور پاکستان کے مختلف معتبر اخبارات، خبر رساں اداروں اور ٹیلی وژن چینلز کے ساتھ کام کیا۔ شاہد گھمن نے 2017ء سے فروری 2025ء تک 92 نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جبکہ فروری 2025ء سے وہ دنیا نیوز کے لیے روس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
شاہد گھمن 2018ء سے روسی وزارتِ خارجہ کے ساتھ باقاعدہ ایکریڈیٹڈ غیر ملکی صحافی ہیں۔ روس کی داخلی و خارجہ سیاست، پاکستان اور روس کے تعلقات، وسطی ایشیا، بین الاقوامی سفارت کاری، دفاع، توانائی اور جغرافیائی سیاست ان کی صحافتی دلچسپی اور تخصص کے اہم شعبے ہیں۔
وہ اپنی رپورٹس، کالموں، خصوصی انٹرویوز اور تجزیوں میں درست معلومات، حقائق پر مبنی تحقیق اور متوازن نقطۂ نظر کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔
Shahid Ghumman is a senior Pakistani journalist, analyst, columnist and international affairs specialist. He is currently based in Moscow, serving as the Russia Correspondent for Dunya News, one of Pakistan’s leading news channels. He is also the Editor of the Urdu-language news platform Voice of Russia.
He began his journalistic career in 1996 and has worked with several respected Pakistani newspapers, news organizations and television channels. He served as the Russia Correspondent for 92 News from 2017 until February 2025 and has been reporting from Russia for Dunya News since February 2025.
Shahid Ghumman has been officially accredited as a foreign correspondent by the Ministry of Foreign Affairs of the Russian Federation since 2018. His principal areas of coverage include Russia’s domestic and foreign policy, Pakistan-Russia relations, Central Asia, international diplomacy, defence, energy and geopolitics.
Through his reports, columns, exclusive interviews and analyses, he remains committed to accurate information, fact-based research and balanced journalism.
