روس کے دارالحکومت ماسکو میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام “معرکۂ حق” کی پہلی سالگرہ انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی
ماسکو میں سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام معرکہ حق کی پہلی سالگرہ منائی گئی۔ تقریب میں روس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، طلبہ، کاروباری شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کی قومی یکجہتی، مسلح افواج کی قربانیوں اور علاقائی امن کے لیے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش باب ہے جس نے پوری قوم کے اتحاد، جرأت اور عزم کو دنیا کے سامنے نمایاں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران ذمہ دارانہ اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ردعمل دیا جسے عالمی سطح پر بھی سنجیدگی سے تسلیم کیا گیا۔ سفیر پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کے حق کے سفیر ہیں جو ملک کا مثبت تشخص اجاگر کر رہے ہیں۔ تقریب کے دوران آپریشن بنیان المرصوص پر خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ شرکا نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور دفاع کے لیے اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ بھی کیا۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ دنیا نیوز روس
Shahid Ghumman, Correspondent Dunya News Russia

شاہد گھمن پاکستان کے سینئر صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور بین الاقوامی امور کے ماہر ہیں۔ وہ اس وقت پاکستان کے صفِ اول کے نیوز چینل دنیا نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے ماسکو میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اردو نیوز پلیٹ فارم وائس آف رشیا کے ایڈیٹر بھی ہیں۔
انہوں نے 1996ء میں اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا اور پاکستان کے مختلف معتبر اخبارات، خبر رساں اداروں اور ٹیلی وژن چینلز کے ساتھ کام کیا۔ شاہد گھمن نے 2017ء سے فروری 2025ء تک 92 نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جبکہ فروری 2025ء سے وہ دنیا نیوز کے لیے روس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
شاہد گھمن 2018ء سے روسی وزارتِ خارجہ کے ساتھ باقاعدہ ایکریڈیٹڈ غیر ملکی صحافی ہیں۔ روس کی داخلی و خارجہ سیاست، پاکستان اور روس کے تعلقات، وسطی ایشیا، بین الاقوامی سفارت کاری، دفاع، توانائی اور جغرافیائی سیاست ان کی صحافتی دلچسپی اور تخصص کے اہم شعبے ہیں۔
وہ اپنی رپورٹس، کالموں، خصوصی انٹرویوز اور تجزیوں میں درست معلومات، حقائق پر مبنی تحقیق اور متوازن نقطۂ نظر کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔
Shahid Ghumman is a senior Pakistani journalist, analyst, columnist and international affairs specialist. He is currently based in Moscow, serving as the Russia Correspondent for Dunya News, one of Pakistan’s leading news channels. He is also the Editor of the Urdu-language news platform Voice of Russia.
He began his journalistic career in 1996 and has worked with several respected Pakistani newspapers, news organizations and television channels. He served as the Russia Correspondent for 92 News from 2017 until February 2025 and has been reporting from Russia for Dunya News since February 2025.
Shahid Ghumman has been officially accredited as a foreign correspondent by the Ministry of Foreign Affairs of the Russian Federation since 2018. His principal areas of coverage include Russia’s domestic and foreign policy, Pakistan-Russia relations, Central Asia, international diplomacy, defence, energy and geopolitics.
Through his reports, columns, exclusive interviews and analyses, he remains committed to accurate information, fact-based research and balanced journalism.
