روس کے دارالحکومت ماسکو میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے ایک شاندار اوپن ایئر میوزیکل کنسرٹ سجایا گیا، رپورٹ: شاہد گھمن نمائندہ دنیا نیوز روس

روس کے دارالحکومت ماسکو میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے اپنی نوعیت کا ایک بڑا اوپن ایئر میوزیکل کنسرٹ منعقد ہوا، جس میں پاکستانی کمیونٹی، طلبہ، روسی شہریوں اور غیر ملکی مہمانوں سمیت تقریباً ایک ہزارسے زائد افراد نے شرکت کی۔ پاکستانی موسیقی، علاقائی ثقافت اور قومی نغموں سے سجی شام نے ماسکو کے میوزیم پارک میں پاکستان کے رنگ بکھیر دیے۔