ماسکو میں روسی کرکٹ لیگ، پاکستان ٹیم، رپورٹ شاہد گھمن
روس کے دارالحکومت ماسکو میں جاری رشین کرکٹ لیگ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم مسلمز نے بھارتی ٹیم اومیگا کرکٹ کلب کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس میچ کے مہمان خصوصی پاکستان کمیونٹی روس کے صدر ملک شہباز اور ڈاکٹر بابر اسلام تھے۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہر سال جولائی کے مہینے میں رشین کرکٹ لیگ کا آغاز ہوتا ہے جس میں پاکستان، بھارت اور سری لنکا سمیت دیگر ممالک کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ اس بار ٹورنامنٹ میں سات ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ رشین کرکٹ لیگ 2025 کے ایک میچ میں پاکستان کی ٹیم مسلمز نے بھارتی ٹیم اومیگا کرکٹ کلب کو سات وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ بھارت کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو ایک رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم مسلمز نے بارہ اوورز میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو دو رنز بنا کر سات وکٹوں سے یہ میچ جیت لیا۔ پاکستان کے کھلاڑی رئیس ربانی نے دو چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے باون رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ پاکستان کی ٹیم مسلمز کے کپتان رضوان مرزا، رئیس ربانی، ملک شہباز اور ڈاکٹر بابر اسلام نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس میں کرکٹ کا کوئی خاص رجحان نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ہم دو تین سال سے رشین کرکٹ لیگ کا انعقاد کر رہے ہیں اور روس میں کرکٹ کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اجتماع ہوتا ہے جس میں لوگ آپس میں ملتے ہیں، مختلف کمیونٹیز اور مختلف کلچرز کی آپس میں انٹیگریشن ہوتی ہے اور بھائی چارہ بڑھتا ہے۔ سب دوست اکٹھے ہوتے ہیں اور زبردست ماحول ہوتا ہے۔ گراؤنڈ میں سب دوست گپ شپ کرتے ہیں، گاتے ہیں اور ساتھ کھانا بناتے ہیں۔ روس میں کرکٹ کے ٹورنامنٹ کم ہوتے ہیں لیکن یہاں ہر سال معمول کے ساتھ یہ ٹورنامنٹ منعقد ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ہر پاکستانی کے خون میں بسی ہوئی ہے اور اگرچہ روس میں کرکٹ اتنی زیادہ نہیں کھیلی جاتی لیکن ہم نے یہاں پچھلے بیس پچیس سال سے کرکٹ کو زندہ رکھا ہے۔ لوزنیکی سپورٹس کمپلیکس کے بڑے سٹیڈیم میں یہ مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے بہت اچھے کھلاڑی کھیلتے تھے اور اب بھارت، افغانستان، پاکستان سمیت سب کھیل رہے ہیں۔ یہ لیگ ہر سال جون، جولائی اور اگست کے گرمیوں کے مہینوں میں منعقد ہوتی ہے جس میں کئی ممالک کے کھلاڑی حصہ لیتے ہیں جن میں پاکستانی، بھارتی، بنگالی اور روسی بھی شامل ہیں۔ کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے ایسے دوست بھی مل جاتے ہیں جو پورا سال ایک دوسرے کو نہیں دیکھتے۔ ایونٹ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں اور تماشائیوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔
رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ دنیا نیوز روس
Shahid Ghumman, Correspondent Dunya News Russia

شاہد گھمن پاکستان کے سینئر صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور بین الاقوامی امور کے ماہر ہیں۔ وہ اس وقت پاکستان کے صفِ اول کے نیوز چینل دنیا نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے ماسکو میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اردو نیوز پلیٹ فارم وائس آف رشیا کے ایڈیٹر بھی ہیں۔
انہوں نے 1996ء میں اپنے صحافتی سفر کا آغاز کیا اور پاکستان کے مختلف معتبر اخبارات، خبر رساں اداروں اور ٹیلی وژن چینلز کے ساتھ کام کیا۔ شاہد گھمن نے 2017ء سے فروری 2025ء تک 92 نیوز کے نمائندہ برائے روس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جبکہ فروری 2025ء سے وہ دنیا نیوز کے لیے روس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
شاہد گھمن 2018ء سے روسی وزارتِ خارجہ کے ساتھ باقاعدہ ایکریڈیٹڈ غیر ملکی صحافی ہیں۔ روس کی داخلی و خارجہ سیاست، پاکستان اور روس کے تعلقات، وسطی ایشیا، بین الاقوامی سفارت کاری، دفاع، توانائی اور جغرافیائی سیاست ان کی صحافتی دلچسپی اور تخصص کے اہم شعبے ہیں۔
وہ اپنی رپورٹس، کالموں، خصوصی انٹرویوز اور تجزیوں میں درست معلومات، حقائق پر مبنی تحقیق اور متوازن نقطۂ نظر کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔
Shahid Ghumman is a senior Pakistani journalist, analyst, columnist and international affairs specialist. He is currently based in Moscow, serving as the Russia Correspondent for Dunya News, one of Pakistan’s leading news channels. He is also the Editor of the Urdu-language news platform Voice of Russia.
He began his journalistic career in 1996 and has worked with several respected Pakistani newspapers, news organizations and television channels. He served as the Russia Correspondent for 92 News from 2017 until February 2025 and has been reporting from Russia for Dunya News since February 2025.
Shahid Ghumman has been officially accredited as a foreign correspondent by the Ministry of Foreign Affairs of the Russian Federation since 2018. His principal areas of coverage include Russia’s domestic and foreign policy, Pakistan-Russia relations, Central Asia, international diplomacy, defence, energy and geopolitics.
Through his reports, columns, exclusive interviews and analyses, he remains committed to accurate information, fact-based research and balanced journalism.
