نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، شاہد گھمن دنیا نیوز پر ماسکو سے لائیو، ایس سی او

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار روس پہنچ گئے۔ وہ ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ایئرپورٹ پر روسی نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزن اور دیگر اعلیٰ روسی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم کرملن میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ نمائندہ دنیا نیوز روس شاہد گھمن نے ماسکو سے بتایا کہ اسحاق ڈار آج ماسکو پہنچے ہیں اور وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جو 18 نومبر تک جاری رہے گا۔ ان کی آمد پر ایئرپورٹ پر غیر معمولی سفارتی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں۔ روسی نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزن اور دیگر اعلیٰ روسی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ان کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم اجلاس کے بعد کرملن میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے اہم ملاقات کریں گے اور روسی نائب وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔

رپورٹ: شاہد گھمن، نمائندہ دنیا نیوز روس
Shahid Ghumman, Correspondent Dunya News Russia